تاریخ احمدیت (جلد 13)

by Other Authors

Page 2 of 455

تاریخ احمدیت (جلد 13) — Page 2

بالخصوص اور باقی افراد جماعت نے بالعموم علی قدر مراتب اپنے مولیٰ کریم سے وفاداری اور میرو تو تمل کا وہی بے مثال نمونہ دکھایا جس کا نقشہ حضرت محمدی محمود وسیح موعود علیہ السلام نے درج ذیل الفاظ میں کھینچا ہے :- ایک قوی تو کل ان کو عطا ہوتی ہے اور ایک محکم یقین ان کو دیا جاتا ہے اور ایک لذیذ محبت اللي جو لذت وصال سے پرورش یاب ہے اُن کے دلوں میں رکھی جاتی ہے۔اگر ان کے وجودوں کو ہاون مصائب میں پیسا جائے اور سخت شکنجوں میں دے کر نچوڑا جائے تو ان کا عرق بجز محبت الہی کے اور کچھ نہیں۔دنیا اُن سے ناواقف اور وہ دنیا سے دور تر و بلند تر ہیں۔خدا کے معاملات ان سے خارق عادت ہیں۔اُن پر ثابت ہوا ہے کہ خدا ہے۔اُنہی پر کھلا ہے کہ ایک ہے۔جب وہ دعا کرتے ہیں تو وہ ان کی سنتا ہے جب وہ پکارتے ہیں تو وہ انہیں جواب دیتا ہے۔جب وہ پناہ چاہتے ہیں تو وہ ان کی طرف دوڑتا ہے۔وہ باپوں سے زیادہ ان سے پیار کرتا ہے اور ان کی در و دیوار پر برکتوں کی بارش یہ ساتا ہے۔پس وہ اس کی ظاہری و باطنی و روحانی و جسمانی تائید وں سے شناخت کئے جاتے ہیں۔اور وہ ہر یک میدان میں اُن کی مدد کرتا ہے کیونکہ وہ اس کے اور وہ اُن کا ہے" سے تحریک احمدیت کے خلاف ہنگامہ آرائیوں اور کھلی جارحانہ کاروائیوں کا دائرہ تو زیادہ تر بر صغیر پاک و ہند میں ہی محدود رہا مگر جماعت احمدیہ کی شاندار پیش قدمی نہ صرف برصغیر کے اندر بلکہ دنیا بھر میں ایک فاتحانہ شان کے ساتھ بھاری رہی۔پہلے سے قائم شدہ احمدی مشنوں میں اسلام کی پاک و مقدس خدمات کا سلسلہ زور پکڑ گیا۔نئے مشن قائم ہوئے۔نیا لٹریچر شائع ہوا۔علاوہ ازیں سلسلہ احمدیہ کا جدید مرکز دیکھتے ہی دیکھتے ایک عالی شان شہر میں تبدیل ہو گیا جس کی بدولت انوارِ قرآنی قدیم و جدید دنیا تک بڑی تیزی سے پھیلنے لگے۔فَالْحَمْدُ لِلَّهِ أَوَلَا وَاخِرًا وَظَاهِرًا وَبَاطِنَا - أَسْلَمْنَالَهُ هُوَ مَوْلِينَا فِي الدُّنْيَا وَ الْآخِرَةِ نِعْمَ الْمَوْلَى وَنِعْمَ النَّصِيرُ ه سرمه پشم آریه صدای حاشیه طبع اول ؟