تاریخ احمدیت (جلد 13) — Page 112
حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی منم تلخيص العربيه با خلاصته المنجد (حکیم عبد اللطیف صاحب ابد) اندار و لبشارات (حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب) فقه احمدیہ حصہ دوم (مولوی عبد اللطيف مات بہاولپوری) سیرت خاتم النبتين حصہ سوم (مولفہ حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔ا سے ہے صاحب لے اخبار انقلاب نے اپنے اور جون 199 کے شمارہ میں سیرت خاتم النبیین حصہ سوم پر حسب ذیل تبصرہ کیا :- سیرت خاتم النبيين (حصہ سوم جزء اول ( صاجزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے کی کتاب " سیرت خاتم النبیین کے دو حصے شائع ہو چکے ہیں اور تمام حلقوں نے ان کی تعریف کی ہے۔اب اس کتاب کا تیسرا حصہ شائع ہوا ہے جس میں غزوہ بنو قریظہ کے بعد سے آنحضرت کے تبلیغی خطوط تک کے واقعات درج کئے گئے ہیں اور یہ حصہ کوئی سوا دو سو صفحےپر ختم ہوا ہے۔مرزا بشیر احمد صاحب کا علم و فضل کسی تعریف و تعارف کا محتاج نہیں۔اس کے علاوہ آپ کا انداز تحریر بے حد سادہ سلیس اور دلنشیں ہے۔چونکہ سرت پر آپ کی نظر بہت وسیع ہے اس لئے آپ کی کتاب میں بے شمار ایسے واقعات بھی کہیں گے جو سیرت کی عام کتابوں میں حذف کر دئے گئے ہیں۔مرزا صاحب اس حقیقت سے پوری طرح باخبر ہیں کہ جب کوئی مسلمان موقف آنحضرت مسلم کی سیرت پر کتاب لکھتا ہے تو اس کا مقصد محض تاریخی واقعات بیان کرنا نہیں ہوتا بلکہ حضور کی حیات طیبہ کے تمام شعبوں کو اجاگر کرنا اور حضور کی تعلیمات کی طرف پڑھنے والوں کو متوجہ کرنا مقصود حقیقی ہے چنانچہ کتاب زیر تبصرہ میں فاضل مؤلف نے جابجا اس مقصد کو مد نظر رکھا ہے اور بیان سوانح کے ساتھ ساتھ ازدواج، مساوات اسلامی، تعلقات آقا و خادم تقسیم دولت، مساوات اقتصادی ، فلسفه دعا معجزات ، دین و سیاست اور بعض دوسرے مسائل پر اسلامی نقطہ نگاہ سے اور سیرت مقدسہ کی روشنی میں بحث بھی کر دی ہے گویا پڑھنے والے کو نہ صرف حضور کی سیرت مقدسہ کے واقعات معلوم ہو جاتے ہیں بلکہ اسوۂ حسنہ کی پیروی کا راستہ بھی مل بھاتا ہے۔۔۔"