تاریخ احمدیت (جلد 12) — Page 26
۲۵ کانوں کے متعلق ہدایت فرما دیں کہ کیس کیس کے سپرد ہوں۔(۱) فروخت و تقسیم قطعات (۲) مفت تقسیم ہونے والے قطعات کی تقسیم (۳) نقشہ آبادی کی تیاری اور اس کے متعلق حکومت سے منظوری حاصل کرنا۔(۴) آبادی میں مجموعی ڈرینیج کا انتظام (۵) جماعتی عمارتوں ( مساعید، مهمان خانه ، دفاتر وغیرہ) کا نقشہ تجویز کرنا اور ان عمارتوں کی تیاری (4) پرائیویٹ عمارتوں کے نقشہ کی منظوری (6) دکانوں اور کارخانوں کے لئے قطعات تجویز کرنا۔(۸) عمارتی سامانوں کے متعلق ضروری اطلاعات مہیا کرنا اور بعد منظوری بعض چیزوں کا مشترکہ انتظام کرنا (9) ربوہ کے لئے اسٹیشن اور ڈاکخانہ اور تارگھر اور ٹیلیفون ایکسچینج وغیرہ کا حکومت کے ذریعہ انتظام کروانا۔(10) آبادی کے لئے بھلی و پانی کا مجموعی انتظام تجویز کرتا (11) جماعتی ضروریات کے لئے اجناس خور و نوش و ایند من و تیل وغیرہ کی فراری (۱۲) صدر انجمن و تحریک جدید کے دفتروں و اداروں کے منتقل کرنے کا انتظام (۱۳) قیمت قطعات اراضی کی وصولی (۴) نئی آبادی میں اجناس اور لیبر کے ریٹوں کو کنٹرول میں رکھنے کا انتظام (۱۵) پہرے اور حفاظت کا انتظام اگر حضور ان کے متعلق فیصلہ فرما دیں تو انشاء اللہ کام میں سہولت رہے گی اور اس میں حرج نہیں کہ ایک ایک آدمی کے سپرد ایک سے زیادہ شعبے ہوں اور پھر ان سب افسروں کی ایک مشترکہ کمیٹی ہو جو حضور کی ہدایت کے ماتحت کام کرے۔والسلام خاکسار مرزا بشیر احمد ۲ - ۱۰ - ۴۸