تاریخ احمدیت (جلد 12)

by Other Authors

Page 211 of 314

تاریخ احمدیت (جلد 12) — Page 211

لام مگر بھائی دفعہ وہ ایک عجیب طرح کا پیغام دے گئے۔انہوں نے کہا کہ اسماعیل سے کہہ دینا ، تمہارے دروازہ کی چوکھٹ بڑ کا اچھی ہے ، اسے قائم رکھنا۔حضرت اسماعیل علیہ السلام نے کہا۔میری بیوی ! یہ آنے والا میرا باپ تھا۔اور سفارش کر کے گیا ہے کہ میں تمہیں عزت و احترام سے اپنے گھر رکھوں۔آخر وہ دن بھی آگیا جب حضرت ابراہیم علیہ السلام نے حضرت اسماعیل کو اپنے ساتھ لے کر اس گھر کی بنیاد رکھی جس کو خانہ کعبہ کہتے ہیں۔چنانچہ اللہ تعالے فرماتا ہے :- وَإِذْ جَعَلْنَا الْبَيْتَ مَثَابَةً لِلنَّاسِ وَآمَنَّا وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إبْرَاهِيمَ مُصَلَّى ، وَعَهِدْنَا إلَى إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ أَن طَمِّهَا بَيْتِيَ لِلطَّائِفِينَ وَالْعَالِمِينَ وَالريم السجوده ( البقرة ركوع ها) اور جبکہ ہم نے وہ گھر جو ابراہیم نے بنایا اس کو لوگوں کے لئے بار بارہ آنے کا مقام بنا دیا ، زیارت گاہ بنا دیا۔ثواب کی جگہ بنا دیا۔وآمنا اور امن کا مقام بنا دیا۔واتَّخِذُوا مِنْ مَّقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلَّى۔اور اسے لوگو ! جو خانہ کعبہ کے شیدائی بنتے ہو جو بیت اللہ کی محبت کا دم بھرتے ہو۔تم ہر ایک چیز جو تمہیں پسند آتی ہے ، اس کی تصویر اپنے گھر میں رکھنے کی کوشش کرتے ہو۔اگر کوئی پھل تمہیں پسند آئے تو تم اسے اپنے گھر لاتے اور اپنے بیوی بچوں کو چکھانے کی کوشش کرتے ہو۔اسے کم عقلی! جب تم بازار میں خربوزہ دیکھ کر بس نہیں کرتے بلکہ وہ خربوزہ گھر میں لاتے ہو۔جب تم کسی اچھے نظارے کو دیکھتے ہو تو اس کی تصویر کھینچتے اور اپنے بیوی بچوں کو دکھاتے اور آئندہ آنے والوں کے لئے گھر میں رکھتے ہو۔تو کیا وجہ ہے ، کیا سبب ہے، اس میں کون سی معقولیت ہے کہ تم اپنے مونہوں سے تو خانہ کعبہ کی تعریفیں کرتے ہو۔اپنے مونہوں سے تو خانہ کعبہ کے احترام کا اظہار کرتے ہو۔لیکن تم ایک خربونے سے کو تو گھر میں لانے کی کوشش کرتے ہو۔تم تاج محل کو دیکھتے ہو تو اس کی تصویر لینے کی کوشش کرتے ہو مگر تم خانہ کعبہ کے ظل کو اپنے ملک اور اپنے علاقہ میں لانے کی ا