تاریخ احمدیت (جلد 11) — Page vii
مية اور افتتاح کا ذکر ہے کہ کس طرح اللہ تعالیٰ نے اپنے وعدہ کے مطابق جماعت کو بکھرنے کے بعد مضبوط شیرازے میں جمع کر دیا اور ایسا عظیم مرکز عطا کیا جس سے پھر اعلائے کلمتہ اللہ کا کام شروع ہوگیا اور مبشرین اسلام بیرون پاکستان اشاعت اسلام کے لئے جانے لگے۔الغرض یہ جلد پہلی جلدوں کی طرح نہایت ضروری اور اہم امور پر تشتمل ہے۔ہمارے نوجوانوں کا اپنی تاریخ سے واقف ہونا نہایت ضروری ہے اس لئے میں جماعت کے نوجوانوں سے خصوصا اور دیگر احباب جماعت سے عموماً درخواست کرتا ہوں کہ وہ نئی چیلد کو جلد از جلد حاصل کر لیں اور اپہلی شائع شدہ جلدوں کا اگر اُنہوں نے مطالعہ نہیں کیا تو ان کا مطالعہ بھی کریں تا وہ مقصد میں کے حصول کے لئے ہم نے تن من دھن قربان کرنا ہے وہ ہر وقت ہمارے سامنے رہے۔وبالله التوفيق۔والسلام کانسار ظر الله خان