تاریخ احمدیت (جلد 11)

by Other Authors

Page 440 of 494

تاریخ احمدیت (جلد 11) — Page 440

۴۳۵ کے گوشہ گوشہ میں احمدی مبلغ پھیلے ہوئے ہیں اور وہ عیسائیت کا مقابلہ کر رہے ہیں اور مقابلہ بھی معمولی نہیں بلکہ بڑی بڑی عیسائی طاقتوں نے تسلیم کر لیا ہے کہ ان کا مقابلہ موثر ہے۔پندرہ بیس سال ہوئے لکھنو میں عیسائیوں کی ایک بہت بڑی کا نفرنس ہوئی جس میں اور آپ سے بھی عیسائی پادری شامل ہوئے اس میں یہ سوال اٹھایا گیا کہ شمالی ہند وستان میں آپ کوئی اچھا شریف اور تعلیم یافتہ آدمی عیسائی نہیں ہوتا۔اس کی کیا وجہ ہے۔تمام پادری جو اس فن کے ماہر تھے انہوں نے اس کا یہ جواب دیا کہ جب سے مرزا غلام احمد صاحب قادیانی نے دعویٰ کیا ہے اُس وقت سے عیسائیت کی ترقی رُک گئی ہے۔انہوں نے عیسائیت کی اس قدر مخالفت کی ہے کہ جہاں جہاں ان کا لٹریچر پھیل جاتا ہے عیسائیت ترقی نہیں کر سکتی پھر افریقہ کے متعلق ایک بڑی بھاری کمیٹی مقر کی گئی تھی جسے چرچ آف انگلینڈ نے مقرر کیا تھا جس کی سالہ آمد ہمارے بہت سے صوبوں سے بھی زیادہ ہے۔وہ چالیس پچاس کروڑ روپیہ سالانہ عیسائیت کی اشاعت کے لئے خرچ کرتے ہیں۔اس کمیٹی کی طرف سے جو رپورٹ تیار کی گئی اس میں جیتی جنگ ہی ذکر آتا تھا کہ افریقہ میں عیسائیت کی ترقی محض احمدیت کی وجہ سے مرکی ہے۔ابھی بارگاہ مہینے ہوئے ایک پادری جیسے افریقہ کے دورہ کے لئے بھیجا گیا تھا اُس نے افریقہ کے دورہ کے بعد یہ رپورٹ کی کہ افریقہ میں عیسائیت کیوں ہرکا تو جہد کہ رہی ہے۔اس نے کئی جگہوں کے نام لئے اور کہا کہ وہاں عیسائیت کے راستہ میں احمدیوں نے روئیں ڈال دی ہیں اور ساتھ ہی اس نے اپنے اس خیال کا اظہار کیا کہ عیسائیت کی تبلیغ اب افریقین لوگوں میں اچھا اثر نہیں کر سکتی ہاں اسلام کی تبلیغ ران میں اچھا اثر پیدا کر رہی ہے۔اس نے کہا جب سے افریقیہ میں احمدی آ گئے ہیں عیسائیت ان کے مقابلہ میں شکست کھائی جا رہی ہے۔چنانچہ عیسائیوں کا فلاں سکول جو بڑا بھاری سکول تھا اب ٹوٹنے لگا ہے اور لوگ، اس میں اپنے لڑکوں کو تعلیم کے لئے نہیں بھجواتے۔پھر اس نے کہا ان حالات کو دیکھتے ہوئے کیا یہ اچھا نہ ہو گا کہ ہم اپنے روپیہ اور اپنی طاقتوں کا اس ملک میں ضیاع کرنے کی بجائے اس میدان کو احمدیوں کے لئے چھوڑ دیں کہ وہ ان لوگوں کو مسلمان بنا لیں۔یہ دشمنوں کا اقرار ہے جو انہوں نے ہماری تبلیغی جد و جہد کے متعلق کیا۔۔۔یہ طاقت ہم میں کہاں سے آئی ہے اور یہ جوش ہم میں کیوں پیدا ہو ؟ اسی لئے کہ بانی سلسلہ احمدیہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام نے ہم میں ایک آگ پیدا کر دی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ پھر دوبارہ اسلام کو دنیا میں غالب کر دیں۔ایسی مسلمان احمدیت کا حقنا بھی مقابلہ کرتے ہیں وہ اسلام کے غلبہ میں اتنی ہی روکیں پیدا کرتے ہیں اور مفتی جلدی وہ احمدیت میں