تاریخ احمدیت (جلد 11)

by Other Authors

Page 390 of 494

تاریخ احمدیت (جلد 11) — Page 390

PAL زید اور بکر کا نہیں سوال محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی عزت کا ہے۔دشمن با وجود اپنی مخالفتوں کے اسلام کے مقابل پر اکٹھا ہو گیا ہے۔کیا مسلمان با وجود ہزاروں اتحاد کی وجوہات کے اس موقع پر اکٹھا نہیں ہو گا۔امریکہ کا روپیہ اور روس کے منصوبے اور مہتھکنڈے دونوں ہی غریب عربوں کے مقابل پر جمع ہیں۔جن طاقتوں کا مقابلہ یہ متی نہیں کر سکا عرب قبائل کیا کر سکتے ہیں۔ہمارے لئے یہ سوچنے کا موقع آگیا ہے کہ کیا ہم کو الگ الگ اور باری باری مرنا چاہئیے یا اکٹھے ہو کہ فتح کے لئے کافی بہد و جہد کرنی چاہیے۔میں سمجھتا ہوں وہ وقت آگیا ہے جب مسلمانوں کو یہ فیصلہ کر لینا چاہئیے کہ یا تو وہ ایک آخری جد و جہد میں فنا ہو جائیں گے یا گلی طور پر اسلام کے خلاف ریشہ دوانیوں کا خاتمہ کر دیں گے، مصر، شام اور عراق کا ہوائی بیڑا سو ہوائی جہازوں سے زیادہ نہیں لیکن یہودی اس سے دس گنا بیڑہ نہایت آسانی سے جمع کر سکتے ہیں اور شاید روس تو ان کو اپنا بیڑہ نذر کے طو پر پیش بھی کر دے۔یں نے متواتر اور بار بار مسلمانوں کو تو تجہ دلائی ہے کہ رومن مسلمانوں کا شدید و شمن ہے لیکن مسلمانوں نے سمجھا نہیں جو بھی اُٹھتا ہے وہ نہایت محبت بھری نگاہوں سے روس کی طرف دیکھنے لگ جاتا ہے اور روس کو اپنی امیدوں کی آماجگاہ بنا لیتا ہے حالانکہ حق نہیں ہے کہ سب سے بڑا دشمن مسلمانوں کا روسی ہے۔امریکہ یہودیوں کے ووٹ کی بناء پر یہودیوں کی مدد کر رہا ہے اور روسی عرب ملکوں میں اپنا اڈھ جانے کے لئے یہودیوں کی مدد کر رہا ہے۔رویہ ایک ہے مگر بواعث مختلف ہیں اور یقیناً روس کے عمل کا محرک امریکہ کے عمل کے محرک سے زیادہ خطر ناک ہے لیکن چونکہ عمل دوادی کا ایک ہے اس لئے ہر سال عالیم اسلامی کو روسی اور امریکہ دونوں کا مقابلہ کرنا ہو گا مگر منتقل اور تدبیر سے، اتحاد اور یک جہتی سے۔میں سمجھتا ہوں مسلمان آپ بھی دنیا میں اتنی تعداد میں موجود ہیں کہ اگر وہ مرنے پر آئین تو انہیں کوئی مار نہیں سکے گا لیکن میری یہ اُمیدیں کہاں تک پوری ہو سکتی ہیں اللہ ہی اس کو بہتر جانتا ہے۔کشمیر کی لڑائی کو آٹھ مہینے ہو چکے ہیں لیکن اب تک مسلمانوں نے اس پہلو کے کانٹے کے متعلق بھی عقل مندی اور ہوشیاری کا ثبوت نہیں دیا۔فلسطین کا خطرہ تو دور کا خطرہ ہے خواہ زیادہ اہم ہے وہ انہیں بیدار کرتے ہیں کہاں کامیاب ہو گا۔آج ریز و لیوشنوں سے کام نہیں ہو سکتا، آج قربانیوں سے کام ہو گا۔اگر پاکستان کے مسلمان واقعہ میں کچھ کرنا چاہتے ہیں تو اپنی حکومت کو تو تجہ دلائیں کہ