تاریخ احمدیت (جلد 10)

by Other Authors

Page 274 of 490

تاریخ احمدیت (جلد 10) — Page 274

۲۷۲ دیا اور پھر بھارتی سرحد تک چھوڑ آئے۔۔نارووال کے نزدیک ایک ہندو عورت گھر گئی تھی۔محمد یعقوب صاحب سب انسپکٹر کو اپریٹو سوسائٹیز ڈھکوٹ ضلع لائل پور نے اس کی جان بچائی اور راوی کے پل تک پہنچا دیا۔ضلع لاہور ا۔پنڈت تیر تھے رام کا نسٹیبل ہڈیارہ ضلع لاہور فسادات کے ایام میں سپیشل ڈیوٹی پر لاہور میں تھے اور ان کے اہل و عیال ہڈیارہ میں لیفٹیننٹ جمال الدین صاحب ( ۸ پنجاب رجمنٹ سنٹر لاہور چھاؤنی) کو اطلاع ملی کہ پنڈت صاحب مارے گئے ہیں۔جس پر لیفٹینینٹ صاحب خود لاہور پہنچے اور ان کو تلاش کر کے بچوں سمیت ہندوستان کی طرف روانہ کر دیا۔پنڈت با وا کرم چند صاحب شر ما دید ہڈیارہ کے مکان پر حملہ ہوا تو موصوف نے ان کی طرف سے کامیاب مدافعت کی۔اسی طرح ہڈیارہ کی چھبیسویں پادشاہی کے گوردوارہ کو دیگر مسلمانوں سے مل کر خاکستر ہونے سے بچایا اور اس کی حفاظت کے لئے اسکورٹ مقرر کر دی۔اس گوردوارہ میں ایک سردار جے سنگھ کے دو بوڑھے رشتہ دار تھے جن کا سامان ۲۔لیفٹیننٹ صاحب نے خود اٹھایا اور ہندوستان بھانے والی جیپ گاڑی تک پہنچا دیا۔تویل سنگھ آتما سنگھ آف بیٹر کلاں متصل قادیان کا روپیہ لاہور میں جمع تھا جو حضرت مرزا بشیر احمد صا کی کوشش سے برآمد ہوا۔اور انہیں بھیجوایا گیا۔مولوی محمد احمد صاحب فاضل نے آرڈی ننس ڈپو لاہور چھاؤنی کے حوالدار کلرک پرتاپ سنگھ کو میسور کے ایک مشتعل ہجوم سے باہر نکالا اور بحفاظت سرحد تک پہنچایا۔ہم - عبدالرحیم صاحب ہیڈ ڈرا سمین اسلامیہ پارک نے متعد د مظلوموں کی مدد کی سردار کرتا سنگھ ڈویژنل ہیڈ ڈراسمین لاہور کو ان کا روپیہ اور مسٹر بھگوان چند آف لاہور کو ان کا فرنیچر اور متفرق سامان بھجوایا۔سردار ہزارہ سنگھ سپرنٹنڈنٹ جالندھر جیل کے بعض رشتہ دار لاہور جھیل میں تھے جن کو حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے ضروری امداد مہیا فرمائی۔ضلع شیخو پوره مکرم برکت ملی صاحب انکی وی سی کینال کوارٹر لائل پور نے شیخو پورہ کے قریباً ہو ، غیر مسلموں