تاریخ احمدیت (جلد 10)

by Other Authors

Page 267 of 490

تاریخ احمدیت (جلد 10) — Page 267

۲۶۵ ارجنٹائن (جنوبی امریکہ) کے مشہور اخبار " السلام نے اپنی ۲۲ ستمبر کلمہ کی اشاعت میں قادیان" کے عنوان سے ایک نوٹ شائع کیا جس میں لکھا کہ لنڈن کے تاروں سے معلوم ہوا ہے کہ قادیان جو ہندوستان کا ایک مشہور دار العلوم اور محجبات احمدیہ کا مرکز ہے اسے سکھوں کی ایک زبر دست جمعیت نے پولیس اور ملٹری کے بل بوتے پر چاروں طرف سے گھیر رکھا ہے اور اسے تباہ و برباد کرنا چاہتے ہیں۔یہ بھی کوشش ہو رہی ہے که از جنٹائن کی حکومت اس امر میں مداخلت کر کے ہندوستان کی حکومت سے قادیان کی نظافت کا مطالبہ کرے۔اور اسے اہلِ قادیان کے ساتھ شریف شہریوں کا سا سلوک کرنے کی تحریک کرے اخبار مذکور نے مزید لکھا ہے کہ قادیان کے متعلق جب کہ ہمیں علم ہے وہاں کئی ایک کالج ، ہائی سکول اور ابتدائی مدارس ہیں اور سیاست احمدیہ کا مرکز ہونے کی وجہ سے قادیان تمام دنیا میں مشہور ہے (ترجمہ) برطانوی پریس میں بھی قاریان کے لرزہ خیز واقعات کی بازگشت سنائی دی برطانوی اخبارات گئی اور ملک کے چوٹی کے اخبارات مثل ” ساوتھ ویسٹرن سٹان" WESTERN STAR) SOUTH ) ، ڈیلی پریزر " DAILY PRESER) برسٹل ایوننگ پوسٹ BRISTOL EVENING POST ) ڈیلی گریفک" (DAILY GRAPHIC) (THE DAILY TELEGRAPH AND MORNINGPOST) " دی ڈیلی ٹیلیگراف اینڈمارننگ ٹوسٹ اور ڈیلی ایکسپرس ( DAILY EXPRESS ) نے قادیان سے متعلق مسٹر بشیر آرچرڈ کے بیانات نمایاں سرخیوں کے ساتھ شائع کئے۔و غیره لے بحوالہ " الفضل" ، اسفاد / اکتوبر ۳۳ ام مش صفحه ۴ 4 +