تاریخ احمدیت (جلد 10)

by Other Authors

Page 131 of 490

تاریخ احمدیت (جلد 10) — Page 131

۱۳۱ سے مضبوط تر ہوتے چلے بھاتے ہیں کیونکہ ہم اللہ تعالیٰ کے لئے ہی پیدا ہوئے ہیں اور اسی کی طرف پھر کر بھانا ہے اور اسی کے لئے ہم نے اس سچے اور مقدس نور کو قبول کیا تھا جو کہ اپنے پیارے آقا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعے ہم کو عطا ہوا۔اس کے علاوہ ہم نے ایسے ظاہر کیا نشان اور ایسے معجزے اپنی آنکھوں سے دیکھتے ہیں بلکہ روز دیکھتے رہتے ہیں کہ دشمنوں کے منصوبوں اور ان کی مکارانہ چالوں اور ان کی غیر منصفانہ کاروائیوں سے اور ان کے ظلموں سے چاہے یہ ناخنوں تک زور لگا لیں۔انشاء اللہ تعالے رائی کے دانہ کے برابر بھی ہمارے ایمان میں فرق نہیں آسکتا۔یہانتک کہ اگر یہ لوگ ہم سب کو باری باری شہید کر دیں پھر بھی جو آخری احمدی رہ جائے گا اس کے دل میں بھی یہ خیال پیدا نہ ہو گا کہ اب میں اکیلا رہ گیا ہوں اب میں کیسے مقابلہ کر سکتا ہوں۔جیسے خطرہ زیادہ ہوتا پھلا جائے گا ہمارے ایمان اللہ تعالیٰ کے فضل سے چٹان کی طرح مضبوط ہوتے چلے جائیں گے اور سب سے آخری آدمی کے دل میں بھی اتنا ہی ایمان اور جوش ہو گا کہ جتنا سب سے پہلے شہید ہونے والے کے دل میں ہوگا اور آخری دم تک لڑتے ہوئے خوشی کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے راستے میں مرنا قبول کرے گا۔یہ تازہ روح اور یہ تازہ ایمان اور یہ نئی زندگی ہم کو ہمارے پیارے آقا حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی برکت سے ہی حاصل ہوئی ہے" آج پورے مشرقی پنجاب کے اندر بلکہ پورے ہندوستان کے اندر شاید ہی ایسی جگہ نظر آئے جہاں کہ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کا جھنڈا بلند ہو۔اگر کوئی جگہ ایسی ہے تو صرف ایک ہی ہے اور وہ وہ بستی ہے جہاں پر خدا کے بندے ہمارے پیارے آقا حضرت مسیح موعود علیہ السلام خدا کا نام لے کر کھڑے ہوئے تھے۔اور انہوں نے محمد رسول اللہ کے سچے دین اسلام کو اصل رنگ میں دنیا کے سامنے پیش کیا تھا اور یقیناً اس بستی کا نام قادیان دارد الامان ہے۔اس میں شک نہیں کہ وہ بستی واقعی دارالامان بھی ہے کیونکہ آزمائش اور ابتلاء کے دن