تاریخ احمدیت (جلد 10) — Page 130
۱۳۰۔۔واپس لے لوں اور یا حضور کے حکم سے مجھے بلا لیا جائے:۔۔۔۔آپ خدا تعالیٰ سے میرے لئے ایسے ہی دعا کریں جیسا کہ ہمارا پیارا امام المصلح الموعود اس وقت اپنی اولاد کے لئے کر رہا ہے۔یعنی اگر ہمارے مقدر میں ہماری زندگی ہے تو اللہ تعالیٰ ہماری حفاظت کرے اور اسلام اور احمدیت پر استقامت بخشے اور اگر شہادت ہی ہے تو خدا تعالٰی ہمیں صحیح معنوں میں احمدیت اور اسلام پر شہادت دے سلہ " ایک اور مخلص نوجوان نے اپنی والدہ کے نام لکھا :- ” اس وقت قادیان میں کوئی عورت اور بچہ نہیں ہے۔جو لوگ یہاں ہیں ان کی فہرستیں بنائی جارہی ہیں۔یعنی جو جانا چاہتا ہے ان کی الگ فہرست اور جو آخری دم تک یہاں رہنا چاہتا ہے ان کی الگ فہرست خاکسار نے دوسری فہرست میں نام لکھوایا ہے اس لئے میری آپ سے اور تمام بہنوں اور ماں صاحبہ اور چچا اور بچی صاحبہ اور تمام رشتہ داروں سے ملیران درخواست ہے کہ آپ ہمارے لئے درد دل سے تمام نمازوں میں دعائیں کرتے رہا کریں لیکن بیہ بات ضرور یاد رکھیں کہ آپ ہمارے متعلق کسی قسم کا کوئی فکر نہ کریں اور جس طرح نبی کریم صلے نے علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں صحابیہ اور ان کی عورتوں نے نمونہ دکھایا تھا آج وہی وقت آپ کے لئے بھی آ گیا ہے اور ہمارے متعلق آپ اس طرح خیال کریں کہ گویا ہم خدا تعالے کی امانت تمہارے پاس تھے اور یہ الفاظ آپ کے منہ سے نکلنے چاہئیں کہ اسے خدا میں نے اتنا عرصہ ان کو پالا تھا اور اب تیرے دین کی خاطر ان کی ضرورت پڑی ہے میں ان کو محض تیری رضا کی خاطر تیرے سپرد کرتی ہوں۔اب اسے خدا اگر تو چاہتا ہو کہیں تیرے پاس آئیں تو تو ان کو بلالے یا وں وقت تو چاہے ان کو بلا سکتا ہے میں ہر حالت تیری رضا پر راضی رہوں گی " سے ۵ ایک احمدی بیٹے نے اپنے والد بزرگوار کی خدمت میں لکھا کہ اللہ تعالے جانتا ہے کہ دشمن کی طرف سے ان مصیبتوں کا اور دشمن کے ان مظالم کا جو اس وقت وہ ہم پر کر رہے ہیں اور جو منصوبے اور تدبیریں وہ ہمارے تباہ و برباد کرنے کے لئے کر رہے ہیں ہمارے دلوں میں ذرہ بر بھی فکر یا خوف نہیں اور ہمارے ایمان خدا تعالیٰ کے فضل " الفضل " نبوت / نومبر میش صفحه ۳ : "الفضل " نبوت / نومبر پیش صفر ۳ + !