تاریخ احمدیت (جلد 10) — Page 110
11۔فتح الدین صاحب یا اور کوئی بھیں کو حفاظت والے بخوشی فارغ کر سکیں۔عطاء الرحمن صاحب پر وفیسر فزکس تعلیم الاسلام کا لج کو کہا جائے کہ جس قدر سامان کا لچ کا لایا جا سکتا ہے لے کر لاہور پہنچیں۔زیادہ اہم اور ضروری سامان کو مقدم کیا بجائے حسین کا دوسری جگہ ملنا مشکل ہو گا۔اور حضور نے فرمایا ہے کہ فیملی شیخ محمد حسین صاحب آف کلکته والد حافظ بشیر احمد صاحب اور شیخ دوست محمد صاحب آف کلکتہ کی فیملیوں کو بھی بھیجوانے کا انتظام کیا بھائے۔اسی طرح شیخ محمد صدیق صاحب کلکتہ کی فیملی کو یعنی جب کنوائے آئے یا کسی ٹرک میں جگہ خالی ہو۔دیہاتی مبلغیں یا زیر تعلیم دیہاتی مبلغین ، دعوة والتبلیغ کے مبلغین ، انجمن کے محلوں میں سے جن کو عملہ حفاظت آسانی سے فارغ کر سکے ان کو بھی بھیجوایا جائے تا یہاں کام شروع کیا جا سکے۔کیانی صاحب لیگل زیمبر رنس کے چپڑاسی کی فیملی فیرونہ دین پٹواری کے ہاں رہتی ہے اس کو بھی بھیجوانے کا انتظام کر یں اگر وہ ابھی تک آنہیں چکی۔کلیدی کاموں پر جو لوگ مامور ہیں جن کا ابتداء نام لے کر ذکر کیا گیا ہے باقیوں کے متعلق حضور نے فرمایا ہے کہ صاحبزادہ میرزا ناصر احمد صاحب کے مشورہ سے ان کارکنوں کو بھجوایا جائے جن کی ضرورت نہ ہو تا سلسلہ کے کاموں کا تسلسل جاری رہے۔لیکن بہر حال آپ کی ضروریات قادیان مقدم ہیں۔پس ان کو ملحوظ رکھیں۔عبد الباری نائب ناظر بیت المال قادیان میں حراست میں لے لئے گئے ہیں۔ان کو ضمانت پر چھڑانے کی کوشش کی جائے۔ان کے پاس لاہور کے حسابات کی رسیدات پیشگی رقوم کا حساب ہے۔اگر ممکن ہو سکے حاصل کر کے فوراً بھیجوانے کا انتظام فرما ہیں۔دس بارہ ہزار روپیہ کا ان کے پاس حساب اور رسیدات ہیں۔اس ضمن میں پوری کوشش ہستی ہونی چاہئیے ممنون ہوں گا۔خاکسار محمد عبداللہ خان مگر آنکہ سائیکو سٹائل پر لیس قادیان میں تین ہیں۔ایک ریسرچ میں ، دوسرا تحریک بعدید ہیں ، تمییر محکمہ دعوۃ و التبلیغ کے صیغہ اطلاعات میں ہے۔ان تینوں کو جلدی بھیجوانے کا انتظام کریں۔کم از کم ایک تو فوری طور پر آجانا چاہیے۔یہاں ان کی اشد ضرورت ہے۔حضور نے کسی کنوائے یا پرائیویٹ کنوائے کے آنے اور حضرت پیر منظور محمد صاحب کو مانے ہوتے رہ گیا ہے