تاریخ احمدیت (جلد 9)

by Other Authors

Page 55 of 794

تاریخ احمدیت (جلد 9) — Page 55

۵۵ اسی طرح میرا یہ بھی ارادہ ہے کہ سائنس کی جو ایجادات ایسی مفید ہوں کہ جماعت ان کو اپنے خرچ پر بمباری کر سکتی ہو وہ ایجادات ہم اپنے ہاتھ میں رکھیں گے اور جماعتی خرچ سے ان کو دنیا میں فروغ دیں گے۔جیسے ہوزری کا کارخانہ ہے۔اس نے ایک لمبے عرصہ تک نقصان اٹھایا مگر اب وہ خدا تعالیٰ کے فضل سے قریباً سو فیصدی نفع دے سکتا ہے۔تمہیں فیصدی نفع تو دے بھی چکا ہے۔اسی طرح آہستہ آہستہ سائنس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی ایجادات کے ذریعہ بھی سلسلہ کے مقاصد کی تکمیل کے لئے بہت کچھ روپیہ جمع ہونا شروع ہو جائے گا دنیا میں جس قدر سائنس کی انسٹی ٹیوٹنہ میں ان کے موجد اس لئے ایجادات کرتے ہیں کہ تا اسلام تباہ ہو اور یورپ کا فلسفہ دنیا پر غالب آئے۔مگر ہمارے موبعد اس لئے ایجادات کریں گے تا کہ کفر تباہ ہو اور اسلام یورپ کے فلسفہ اور یورپ کے تمدن پر غالب آجائے۔یہ لڑائی ہے جو اسلام اور یورپ میں جاری ہے۔یہ لڑائی ہے جو احمدیت اور یورپ کا فلسفہ آپس میں لڑنے والے ہیں مزید فرمایا : حضرت پیری موعود علیہ الصلوۃ و السلام کی کتابوں کو دیکھ لو۔آپ نے یہاں اسلامی مسائل کی فوقیت ثابت کرنے کے لئے قرآنی آیات پیش کی ہیں وہاں آپ نے قانون قدرت سے بھی دلائل پیش کئے ہیں اور فرمایا ہے کہ خدا کے کلام کی سچائی کا شاہر خدا کا فعل ہے اور یہ ناممکن ہے کہ بغدا کا قول اور ہو اور اس کا فعل کچھ اور ظاہر کر رہا ہو۔ہمارا کام بھی یہی ہے کہ ہم خدا کی تعلی شہادت اسلام اور احمدیت کی تائید میں کالج اور سائنس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ دنیا کے سامنے پیش کریں۔یہی مقصد کالج کے قیام کا ہے اور یہی مقصد ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے قیام کا ہے جن میں اللہ تعالٰی کے احکام اور اس کی تعلیم کے ماتحت دین کی تائید کو مد نظر رکھتے ہوئے نیچر پہ غور کیا جائیگا تاکہ ہم اسلام کی سچائی کی عملی شہادت دنیا کے سامنے پیش کر سکیں اور یورپ کے لوگوں سے کہہ سکیں کہ آجنگ تم نیچر اور اس کے قدات کی گواہی قرآن کے خلاف پیش کرتے رہے ہو مگریہ بالکل جھوٹ تھا۔تم دنیا کو دھوکہ دیتے رہے ہو۔تم جھوٹ بول کر لوگوں کو ورغلاتے رہے ہو۔آؤ ہم له الفضل ۳۱ ہجرت می مش صفحه ۱۶۰۰ ۶۱۹۴۴