تاریخ احمدیت (جلد 9)

by Other Authors

Page 659 of 794

تاریخ احمدیت (جلد 9) — Page 659

ایک ال فانی دور میں داخل ہوتے پانچ سال کے اندر اندر ایک اہم جماعتی تغیر کا انکشاف کیا گیا تھا ہے چنانچہ حضور نے ۲۵ ماه تبلیغ ضروری ۱۳۳ ش کو فرمایا کہ جماعت احمدیہ حفاظت مرکز پہلے کے چندہ میں نمایاں قربانی کا نمونہ پیش کرے اور آنے والے پر خطر ایام کے لئے تیار ہو جائے اس تعلق میں حضور نے فرمایا :- دان ہولناک ایام کے تصور سے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔اللہ تعالے ہی بچائے تو بچائے مسلمانوں کی وہ تیاری نہیں ہے اور نہ ہی وہ قربانی کا جذبہ انے میں پایا جاتا ہے جو ایک زندہ رہنے والی قوم میں ہونا چاہیئے۔عام مسلمانوں کو جانے دو ابھی آپ لوگوں میں بھی وہ بیداری پیدا نہیں ہوئی جو مومن کے شایانِ شان ہے۔مومن اپنے کاموں میں بہت محتاط ہوتا ہے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے میں بھی اپنے ہزاروں رہے ہے صرف کرنے سے دریغ نہیں کرتا مگر نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ جماعت نے اس ضمن میں ایمان کا مظاہرہ نہیں کیا اور مرکز احمدیت کی حفاظت کے لئے ہیں رقم کا جماعت سے مطالبہ کیا گیا تھا اس میں جماعت نے بہت کم حصہ لیا ہے بلکہ اکثروں نے تو با مکل اس کی اہمیت کو ہی نہیں سمجھا اگر ایک شخص کو کوئی مقدمہ آ پڑے تو وہ ہزاروں روپیہ خرچ کر دیتا ہے۔بیماری گھر میں آجائے تو سینکڑوں صرف ہو جاتے ہیں مگر کتنے افسوس کی بات ہے کہ تم اپنی حفاظت کے لئے اور اپنے عزیزوں کے لئے تو ہزاروں روپے صرحت کر دو لیکن دین کی حفاظت کے لئے چند سو بھی قربان نہ کر سکو۔مجھے حیرت آتی ہے کہ قادیان کے بعض لوگوں جب چندہ مانگا گیا تو انہوں نے یہ کہہ کو ٹال دیا۔کہ ہمیں حفاظت کی ضرورت نہیں حالانکہ یہ جھوٹ تھا وہ یہ سمجھتے تھے کہ جب یہ اپنی حفاظت کریں گے تو ہماری خود بخود ہو جائے گی یہ منافقت کی علامت سے" اس ضمن میں نہ بر دست انتباہ کرتے ہوئے مزید فرمایا۔آپ لوگوں کو آنے والے خطرناک ایام کے لئے تیار ہو جانا چاہیتے اور بجائے اس کے کہ دشمن سبب کچھ نیاہ کر دے خود اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لئے تیار رہنا چاہیئے موسن کا کام له الفضل ٢٠ تبليغ / ضرورى تامال