تاریخ احمدیت (جلد 9) — Page 649
۶۳۳ قعر مذلت میں گرا سکتا ہے۔اپنے عہد پر قائم رہیں تو دین و دنیا آپ کی ہے۔اس میں ذراسی لفرش ہو تو تباہی اور بربادی ہے آپ نے دین کے لئے زندگی وقت کی ہے لیکن آپ کو تجارت کے لئے بھجوایا جا رہا ہے۔یہ عجیب بات نہیں۔ساری فوج لڑے تو شکست یقینی ہے۔کچھ لوگ گولہ بارود بناتے ہیں۔کچھ روٹی پکاتے ہیں۔کچھ بندوقیں تیار کہتے ہیں۔کچھ کپڑے، کچھ بوٹ، کچھ موٹمہ بناتے ہیں۔اگر یہ لوگ اپنے کام پر خوش نہ ہوں اور ہوش سے حسب ضرورت بلکہ زائر از ضرورت کام نہ کریں تو لڑائی میں شکست یقینی ہے ان کے بغیر سپاہی قیدی ہے۔مقتول ہے۔فاتح اور غالب نہیں ہیں آپ کا کام مبلغوں سے کم نہیں۔مبلغ اپنی جگہ پر لڑتا ہے۔آپ لوگ ساری دنیا میں تبلیغ پھیلانے کا ذریعہ نہیں گے۔پس اپنے کام کو وسیع کر یں ماپنے نفع کو کروڑوں بوں اور پھر کھریوں تک پہنچائیں تا سینکڑوں سے ہزاروں ، ہزاروں سے لاکھوں مبلغ مقرر ہوں اور کروڑوں کے بعد اربوں ٹریکٹ اور کتب ہر سال شائع اور تقسیم ہو اپنے حو صلہ کو بلند کریں۔چھوٹی کامیابیوں پر خوش نہ ہوں۔دُنیا کی فتح اپنا مقصود بنا لیں۔دنیا کو دُنیا نے اپنے لئے ہزاروں سال کمایا ہے۔اب کیوں نہ سب تجارت اور صنعت دین کے لئے فتح کر لی جائے۔تاکہ یہ ذاتی جھگڑے بالکل ختم ہو جائیں کمیونسٹ قوم کے لئے لیتے ہیں اور اس طرح ذاتی لڑائی کو قومی لڑائی میں بدل دیتے ہیں اور چونکہ قومیں نہیں بدلیں۔لڑائی کی بنیاد ہمیشہ کے لئے قائم کر دیتے ہیں۔لیکن ہم اگر تجارت و صنعت کو مذہب کے لئے جیت لیں گے تو لڑائی کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہو جائے گا۔کیونکہ مذہب بدل سکتا ہے اور اسلام تبلیغی مذہب ہے جب سب لوگ ایک مذہب کے ہو جائیں گے اور تجارت مذہب کے ہاتھ میں ہوگی تو دین و دنیا ایک ہی ہاتھ میں جمع ہو کر لڑائی کا خاتمہ کر دیں گے۔مطالعہ وسیع کریں۔صرفت ایک تاجر نہیں ایک ماہر اقتصادیات کا درجہ حاصل کرنے کی کوشش کریں صرف ہندوستان اور انگلستان کے درمیان ہی تجارت وسیع کرنے کا سوال