تاریخ احمدیت (جلد 9)

by Other Authors

Page 462 of 794

تاریخ احمدیت (جلد 9) — Page 462

۴۵۰ کر دیئے جائیں۔ایسا نہ ہو کہ دیگر امور پر غور کرتے ہوئے یہ خطرناک فروگذاشت سرزد ہو جائے کہ الیسا علاقہ جو مسلمانوں یا غیر مسلموں کی اکثریت والا علاقہ ہے کسی ایسی حکومت کے ساتھ شامل کر دیا جائے مشین کے ماتحت رہنا اس علاقے کی اکثریت پسند نہ کرتی ہو۔اسی طرح ان " دیگر امور" کے پیش نظر ایسا بھی نہ ہو کہ علاقوں کی کتر و بیونت ایسے انداز سے کی جائے کہ جو اکثریت والا علاقہ ہے وہ تبدیل ہو کہ اقلیت میں رہ جائے۔یہ ہر دو صورتیں انصاف کے صریح خلاف ہوں گی۔۳۳۔پر وہ خطوط ہیں جن کی بناء پر ہم باؤنڈری کمشن سے درخواست کرتے ہیں کہ ان کی بناء پر پنجاب کو مغربی اور مشرقی حصوں میں تقسیم کر دیا جائے ہمیں اپنی نیک نیتی پر پورا یقین ہے، اور اس کے ساتھ اپنے مقصد کی سچائی پر پورا بھروسہ ہے۔پھر اس کے ساتھ ہی ہمیں اللہ تعالیٰ کی ذات پر جو ارحم الراحمین ہے اور جو مشرق و مغرب کا مالک ہے، کامل یقین ہے اسی خدا کے حضور ہم عاجزی سے دعا کرتے ہیں کہ وہ کشن کے ممبران کی خود رہنمائی فرمائے اور اُن لوگوں کو بھی صحیح اور سچا راستہ دکھائے جو اس تمام کارروائی میں حصہ لے رہے ہیں۔اللہ تعالے آپ اپنے فضل اور رحم کے ساتھ ہم سب کو یہ توفیق عطا فرمائے کہ ہم اس کے بندوں کی صحیح خدمت کرسکیں۔اور امن و امان کے ساتھ آپس میں مل جل کر زندگی بسر کر سکیں تاکہ حقیقت میں خدا تعالے کا نام بلند ہو اور اس کی عزت اور شان و شوکت تمام قلوب میں راسخ ہو جائے کیونکہ وہی ہستی ہے جو تمام چیزوں سے بالا ہے اور ہر لحاظ سے واجب عزت اور لائق صد احترام ہے۔اسے خدا تو ایسا ہی کر۔آمین * گوشواره نمبرا مغربی پنجابے اضلاع میں فرقہ واں نقشہ آبادی عیسائی اور اونچی ذات کے اچھوت اقوام سیکھ دوسرے لوگ ہندو مسلمان کل آبادی کل رقبه مربع میل میں x ۱۶۸۳۰۶۵۴ ۱۳۳۲۳۵۸۵ ۱۶۸۳۸۵۳ ۳۳۶۹۴۳۲۰۳۶۱۷۶۴۵۰۰۹۷ ۱۲۱