تاریخ احمدیت (جلد 9)

by Other Authors

Page 393 of 794

تاریخ احمدیت (جلد 9) — Page 393

فصل شتم حد بندی کمیشن کیلئے تیاری کے ابتدائی اقامات امریکہ اور ہانیہ سے یہ ہوئی جہاں قیمتی لٹریچر کی درآمد لندن سکول آف اکنامکس کے ممتاز جغرافیدان مسٹر پیٹ کی خستنا کا حصول نائب وزیر یہ بیان پر شدید احتجاج جماعت احمدی کا میمورنڈم اور جناب شخ بشیر احمد صاحب ایڈووکیٹ کی وکالت استصواب سرحد کیلئے مجات احمدیہ کی شهری خدمات۔۔۲۴ چون عمر کو یعنی تقسیم پنجاب کے دوسرے ہی روز اخبار ریلوں نے اپنے نامہ نگار خصوصی کے تسلم سے یہ خبر شائع کی کہ ایک خفیہ سرکہ کے ذریعہ سکھ تنظیموں کی تمام صوبائی شاخوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ ہندو اور سکھ وکلا احد بندی کمیشن کے روبرو مندرجہ ذیل خطوط پر اپنا کیس پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں :- ا پاکستانی محدود کم سے کم کر دی بجائیں تا زیادہ سے زیادہ علاقہ مشرقی پنجاب میں شامل ہو سکے۔- آبادی اور جائدادوں کے تبادلہ کا سوال بہت اہم ہے۔- رہتک ، گڑ گاؤں ، کرنال اور حصار کے وہ حصے جہاں ہندی بولی جاتی ہے صوبہ میرٹھ اور دلی کے ساتھ ملحق کئے جائیں اور باقیماندہ مشرقی پنجاب کو جس میں پنجابی بولنے والے سکھوں اور سہندوؤں کی اکثریت ہے سکھوں کا قومی گھر بنا دیا جائے۔سیکھوں کی دفاعی خدمات اور قربانیوں کے پیش نظر مشرقی پنجاب اور ہندوستان میں ان کی سیاسی پوزیشن کو مضبوط کیا جائے اور انہیں خاص وزن دیا جائے۔اُن کے مقدس مقامات کی زیارت کا حق اور ان کی جائدادوں کا انتظام انہی کے کنٹرول میں ہو اور قومی معاہدات کے ذریعہ ان کی حفاظت کی ضمانت دی جائے۔