تاریخ احمدیت (جلد 9)

by Other Authors

Page 264 of 794

تاریخ احمدیت (جلد 9) — Page 264

۲۵۸ کے لئے ایک ایسا آئین وضع کر دے گا جس کی رُو سے ہندوستان کو دیگر نو آبادیات کا درجہ حاصل ہو جائے اور اس آئین کو بھاری کر دیا جائے گا لیکن یہ آئین عارضی ہوگا۔جونہی مستقل آئین پر فرق دارم اختلاف رفع ہو کر اتفاق ہو جائے گا، پارلیمنٹ متفقہ آئین دونوں کے مطابق وضع کر دے گی اور اُسے رانج کر دیا جائے گا۔اس اعلان کے نتیجے میں ہندوستان بلکہ تمام دنیا برطانیہ کے حسن نیت کو تسلیم کرنے پر کیوں ہوگی۔دگوت کے اختتام پر بہت سے وزرا د نے میری تجویز کے متعلق گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔لارڈ سائمن نے کہا۔تم جلد کسی دن OF LORDS HOUSE میں لارڈ چانسلر کے فلیٹ میں دوپہر کا کھانا میرے ساتھ کھاؤ میں تمہاری تجویز کے متعلق تم سے بات چیت کرنا چاہتا ہوں تین چار دن کے اندر میں ان کی خدمت میں حاضر ہو گیا۔لیکن اس سے قبل میری ان تقریروں کے دو دن بعد ہی سہ پہر کے کے لیڈر CLEMENT DAVIES اکیلا اس کے لئے اپنے ہوٹل سے CHATHAM HOUSE جارہا تھا۔رستے میں لبرل پارٹی مل گئے۔وہ بھی کا نفرنس کے اجلاس کے لئے جا رہے تھے۔مجھے دیکھتے ہی کہا۔مبارک ہو۔ابھی یہ خبر بصیغہ راز ہے کسی سے ذکر نہ کرنا تمہاری تقریروں کے نتیجے میں کینٹ کے زور دینے پر وائسرائے ہند لارڈ ویول کو مشورے کے لئے توان بلایا گیا ہے۔میں نے اللہ تعالے کی حمد کی کہ اس نے اس عاجزہ کی تقصیر کوشش کو نوازا۔اور اُسے پر ائمہ بنایا۔چنانچہ لارڈ ویول لندن تشریف لائے اور ہندوستان کی آئینی جد و جہد کا آخری مرحلہ شروع ہو گیا ہے شه خود نوشت سوانح حضرت چو مهدی مختظفر اللہ خاں صاحب (غیر مطبوعہ)