تاریخ احمدیت (جلد 9)

by Other Authors

Page 257 of 794

تاریخ احمدیت (جلد 9) — Page 257

۲۵۱ چودھری محمد ظفر اللہ خاں صاحب نے ، افرودی سے تقریر چودھری صاحب کی لنڈن ریڈیو سے اہم تقریر ر کو رن کان دلیہ کا فرض کے افتتاحی اجلاس میں ہی نعرہ آزادی بلند نہیں کیا بلکہ اس روز عشائیہ کی ایک خصوصی سرکاری تقریب میں بھی اپنے موقف کی تائید میں موثر تقریر فرمائی۔ازاں بعد اپنے قیام انگلستان کے دوران ایک تقریہ لنڈن ریڈیو سے براڈ کاسٹ کی جس میں ہندوستان کی سیاسی مشکلات کامل بیش فرمایا اور بتایا کہ میں نے حکومت برطانیہ کے سامنے تجویز رکھی ہے کہ اس کی طرف سے اعلان کیا جائے کہ تنگ عظیم کے خاتمہ کے ایک سال بعد تک اگر ہندوستانی جماعتوں میں کوئی سمجھوتہ ہو گیا تو برطانیہ اسے تسلیم کرے گا۔اگر سمجھوتہ نہ ہو سکا تو ہندوستان میں ایک عبوری آئین کا نفاذ کر کے ملک کو درجہ نو آبادیات دے دیگا چنانچہ آپ نے فرمایا :- میں نے جب سے انگلستان میں قدم رکھا ہے مجھ سے ہندوستان کی آئینی اُلجھنوں کے بارے میں بہت سے سوالات پوچھے جا رہے ہیں۔مثلاً ہندوستان کا سیاسی قضیہ کیوں حل نہیں ہوتا ؟ ہندو اور سلمان کیوں مفاہمت نہیں کرتے ؟ ہندوستان کو کب آزادی ملے گی ؟ ہندوستان آزاد ہو کہ کا من وظیتھ میں شامل رہے گا یا نہیں ؟ ان سوالات کا جواب دینا آسان کام نہیں کیونکہ جہانتک برطانیہ کا تعلق ہے وہ کہہ چکا ہے کہ ہندوستانی آپس میں کوئی سمجھوتہ کر کے، کوئی آئین بنائیں برطانیہ اُسے منظور کرے گا۔دوسری طرف ہندوستانی آپس میں سمجھوتہ نہیں کرتے۔اور یہ مسئلہ ایک الجھن سی بن کے رہ گیا ہے۔تین سال پیشتر سر سٹیفورڈ کریپس ہندوستان گئے تھے۔اس وقت سے آجتک ہندوستان میں اٹھن سلجھانے کی بڑی کوششیں ہوئیں مگر نا کام کر ہیں۔۔۔۔۔اس وقت محاذ جنگ پر ۲۵ لاکھ ہندوستانی سپاہی دُنیا کی آزادی کے لئے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں۔بہندوستان کی طرف سے اس قدر سامان جنگ فراہم کیا گیا ہے کہ آج ہندوستان جیسا مقروض ملک قرض خواہ بن گیا ہے۔صنعت و حرفت بہت زیادہ ترقی کر گئی ہے مگر اس کے سیاسی مستقبل کا کوئی حل پیدا نہیں ہوا۔اور اس کے بغیر سب ترقیاں فضول ہیں۔میں نے برطانوی مرد بوری کے سامنے یہ تجویز رکھی ہے کہ ان کی طرف سے یہ اعلان ہونا چاہیئے کہ اگر ہندوستان کے لوگ جنگ جاپان کے اختتام کے ایک سال بعد نگ کوئی سمجھوتہ پیش کریں تو برطانیہ اسے تسلیم کریگا۔اگر سمجھوتہ نہ کر سکیں تو برطانیہ اپنی طرف سے آئین تیار کر کے پارلیمنٹ میں پیش کر دے گا۔اس