تاریخ احمدیت (جلد 9) — Page 157
۱۵۳ درویشانہ زندگی چوہدری محمدعلی صاحب ایم۔اسے مزید لکھتے ہیں۔و مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے فرزند ابر کی درویشانہ شاہی تھی اور آپ اسی میں مگن تھے۔کبھی ٹیپ ٹاپ کی طرف آپ کی طبیعت نہیں گئی۔ایک دفعہ چند آنے گز کی ایک آچکن سلوائی سبز رنگ تھا اور دھاریدار تھی۔جب آپ نے زیب تن کی تو یوں معلوم ہوتا تھا کہ نہایت قیمتی کپڑا ہے۔کئی مرتبہ میں نے خود دیکھا کہ اچکن کو پیوند لگا ہوا ہے اور بڑی بڑی تقریبوں میں شامل ہوتے ہیں اور حضور کے داخل ہوتے ہی تمام حاضرین مجلس کی توجیہ آپ کی طرف ہو جاتی۔وقانہ اور مسکراہٹ اور رعب یہ اللہ تعالیٰ کی دین تھی۔بارہا یہ عالجہ شکار پر آپ کی خدمت میں ساتھ ہوا کرتا۔کھانے کا وقت آجاتا تو دیہات کی سادہ تنور کی روٹی پیسی ہوئی مرچ اور کسی سے اتنا مزہ لے کر تناول فرماتے کہ گویا اس سے لذیذ اور کوئی کھانا نہیں ہو سکتا ؟ دُعاؤں کی تلقین ایک دفعہ کا واقعہ ہے کہ آپ کالج کے دفتر میں تشریف فرما تھے کہ دفتر کے ایک کارکن نے طالب علموں کے ڈیڑھ سو فارم یونیورسٹی میں بھیجوانے کے لئے رکھ دیئے۔آپ ان فارموں پہ دستخط بھی کرتے رہے اور ساتھ ہی در دو شریعت بھی پڑھتے ر ہے۔دو تین منٹ کے بعد آپ کو خیال آیا کہ میں ایک بھائی کو نیکی سے محروم کر رہا ہوں بچنا نچھ آپ نے فرمایا کہ تمہیں اس وقت کوئی کام نہیں۔تم صرف میرے دستخطوں کے بعد فارم اُٹھا رہے ہو۔تم فارم بھی اُٹھاتے رہو اور ساتھ ساتھ درود شریعت پڑھتے رہو۔چنانچہ اس کا رکن نے بھی درود شریف کا ورد شروع کر دیا۔اور جب آپ سب فارموں پر دستخط فرما چکے تو اس نے نہایت بشاشت سے عرض کیا کہ میں نے دو تین سو کے درمیان درود شریف پڑھ لیا ہے۔کالج میں مختلف علمی مجالس کا قیام حضرت ما حبزادہ صاحب ایدہ اللہ تعالے کی تو جہ سے کالے میں میں طلبہ کی علمی نشو و نما کے لئے مندرجہ ذیل مشہور علمی مجالس اور اُن کی غرض وغایت جاری ہوئیں۔مجلس عمومی مجلس ارشاد ، بزم اردو ، سائنس سوسائٹی، مجلس عربی مجلس علوم معاشرت، مجلس تاریخ، مجلس حیاتیات، مجلس فلسفه و نفسیات ریڈیو اور فوٹو گرافک سوسائٹی۔الفضل ۲ تبلیغ فروری ست که بیش مشت و