تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 652
سلام ۱۳۴۳ ۱۳۹۶ فلاں مذہب شرک کی تعلیم دیتے ہیں اس لئے اسلام افضل ہے۔یا صرف رسالت کے لحاظ سے اسلامی تعلیم کو افضل ثابت نہیں کیا جائے گا۔بلکہ جزئیات کا ذکر کر کے اُن کے لحاظ سے بھی اسلام کو سب پر غالب کیا جائے گا۔گویا اقتصادی، تمدنی بسیاسی حیس قدر احکام ہیں ان تمام میں اسلام کا کفر سے ٹکراؤ ہوگا اور پھر اسلام کو فتح حاصل ہو گی۔یہ حکمت ہے کہ اس آیت میں دین کو مفرد رکھ کر اس کی طرفت ملنے کی ضمیر پھیری گئی ہے۔اگر اسلام کے مخالف دین کے سب حصے مراد نہ ہوتے بلکہ سب دین بحیثیت اعمالی دین کے مراد ہوتے۔۔۔۔۔تو عَلَى الاديان كلها آتا ہے جو تھا نکتہ عرض کیا گیا کہ رویا وکشو میں اللہ تعالے کی رویت زیادہ تر انسانی شکل میں کیوں ہوتی ہے ؟ حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے اس سوال کے جواب میں فرمایا :- اول اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوق بنایا ہے۔دوسرے اس لئے کہ رویت باری کے نظارہ کی غرض یہ ہوتی ہے کہ بندے کا خدا کے ساتھ لگاؤ پیدا ہو جائے اور انسان کو انسان کی صورت سے ہی لگاؤ ہو سکتا ہے۔اگر ایک اچھی بھینس کی شکل میں کوئی ایسا نظارہ دکھایا جائے تو اس سے اللہ تعالیٰ کی محبت پیدا نہیں ہوگی۔پھر یہ بھی صحیح نہیں کہ زیادہ تر انسانی شکل میں ہی رویت باری تعالئے ہوتی ہے۔میں نے زیادہ تر خدا تعالے کو نور کی صورت میں دیکھا ہے۔کبھی خدا تعالے کی تجلی بجلی کی تیز روشنی کی طرح مجھے دکھائی دی ہے۔مگر اس میں اس قسم کی تیزی اور حدت نہیں ہوتی جیسے بجلی کی روشنی میں ہوتی ہے بلکہ وہ روشنی اپنے اندر ایک سکون اور راحت رکھتی ہے “ سے پانچواں نکتہ استندا الصلح الموعود نے امام کی مجلس سے فیضان حاصل کرنے کے طریق پر وضاحت کرتے ہوئے فرمایا :- ور امام اگر باہر مجلس میں آکر بیٹھتا ہے تو صرف اس لئے آکر نہیں بیٹھتا کہ وہ سوالوں کا جواب دیتا رہے۔بلکہ اگر مجلس میں بیٹھ کر لوگ ذکر الہی کریں۔اپنے قلوب کی صفائی کا خیال رکھیں اور اللہ تلے کی تسبیح وتحمید بجالائیں تو یہ چیز سوالات سے بہت زیادہ اہم اور بہت زیادہ مفید نتائج پیدا کرنے والی ہوتی ہے۔مجلس کو ڈیلیٹنگ کلب بنا دینا ہرگز مومنوں کا شیوہ نہیں۔خدا تعالیٰ کے ماموروں اور اُن کے خلفاء اور مصلحین کا کام ڈیبیٹنگ کلب میں بیٹھنا نہیں ہوتا بلکہ لوگوں کو اللہ تعالے کی له الفضل " شہادت اپریل ۳۳۳ پیش صفر ۳ کالم ۱-۲ سے افضل اسرا اور اکتوبر صفحه ۲ کالم ۰۳