تاریخ احمدیت (جلد 8)

by Other Authors

Page 599 of 681

تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 599

۵۷۸ نہیں کی ہوگی تو نتیجہ یہ ہوگا کہ تم اس دن سے فائدہ اُٹھانے سے محروم رہ جاؤ گے اور اسلام کی دائمی ترقی میں روک بن جاؤ گے۔کیا تم نہیں دیکھتے کہ جس پانی کو سنبھالا نہ بھائے وہ بجائے فائدہ پہنچانے کے لوگوں کو تباہ کر دیتا ہے۔جس دُودھ کو محفوظ نہ رکھا جائے وہ پھٹ جاتا ہے۔وہی پانی فائدہ پہنچاتا ہے جس کو سنبھالا جائے اور دہی دودھ انسان کو طاقت بخشتا ہے جس کو پھٹنے سے محفوظ رکھا جائے۔پھٹا ہوا دودھ کس کام آسکتا ہے ؟ گیرا موا سالن کون استعمال کرتا ہے ؟ کتے کے آگے پڑی ہوئی روٹی کون کھا سکتا ہے ؟ اسی طرح اگر ہم نے اس دودھ کو محفوظ نہ رکھا جو خدا نے ہمارے لئے نازل کیا ہے ، اگر ہم نے اس کھانے کی حفاظت نہ کی جو خدا نے ہمیں دیا ہے۔اگر ہم نے اس پانی کو نہ سنبھالا جو خدا نے آسمان سے اُتارا ہے تو یہ پانی اور یہ دودھ اور یہ کھانا ہمارے لئے ایک طعنہ کا موجب بن جائے گا۔کیونکہ ہمیں چیز تو لی مگر ہم نے اس کی قدر نہ کی۔پس میں آج پھر خدا تعالیٰ کے اس پیغام کو جماعت تک پہنچاتا ہوں۔پہلے میری طرفت سے ہی گھبراہٹ تھی اور میں جماعت کو بار بار کہتا تھا کہ جلد جلد بڑھو۔جلد جلد اپنا قدم آگے کی طرف بڑھاؤ۔مگر اب خدا تعالے کی طرف سے بھی یہ گھبرا دینے والا پیغام آگیا ہے کہ روز جزاء قریب ہے اور کہ بعید ہے" جزاء کا دن بہت قریب ہے مگر تمہاری رہ بہت بعید ہے۔فصل چهارم له ہوشیار پوری ہور، لدھیانہ اور دہلی میں عظیم الشان جلسوں کا انعقاد مصلح موعود کا ظہور مذہبی دنیا میں زیر دست تہلکہ مچا دینے والا واقعہ تھا۔اس نشان رحمت کی یہ عظمت اہمیت تقاضا کرتی تھی کہ بیرونی دنیا میں عموماً اور سر زمین ہند کے اکناف میں خصوصاً پورے زور سے یہ آواز بلند کر دی جائے کہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ علیہ الصلوۃ والسلام نے اللہ تعالیٰ سے علم پا کر ۲۰ فروری سمار نے علم بر له " الفضل " ۲۷ شہادت اپریل له مش صفحه 4 AAY I