تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 581
۵۶۰ ایک سو نہیں بلکہ دو سو مبلغ رکھے جائیں۔۔پس میں ایک تحریک تو بہ کرتا ہوں کہ دوست مدرسہ احمدیہ میںاپنے بچوں کو بھیجیں تا انہیں خدمت دین کے لئے تیار کیا جا سکے۔اور دوسری تحریک انجمن کو یہ کرتا ہوں کہ پڑھائی کی سکیم ایسی ہو کہ تھوڑے سے تھوڑے عرصہ میں زیادہ سے زیادہ دینی تعلیم حاصل ہو سکے اور اس رستہ میں جو چیز بھی حائل ہو اُسے نکال دیا جائے مولوی فاضل بنانا ضروری نہیں جس نے ڈگری حاصل کرنی ہو وہ باہر سیلا جائے۔اس دوغلا پن کو ڈور کرنا ضروری ہے۔دو کشتیوں میں پاؤں رکھنے والا کبھی ساحل پر نہیں پہنچا کرتا۔پس تعلیم کا نظام ایسے رنگ میں کیا جائے کہ جلد سے جو مکمل علما ہیں مل سکیں، فقہ ، تفسیر، حدیث ، تصوف اور کلام وغیرہ علوم میں ایسی دسترس حاصل کر سکیں کہ چوٹی کے علماء میں ان کا شمار ہو بلکہ دنیا میں صرف وہی علماء سمجھے جائیں۔اور اسلام کے ہر فرقہ اور ہر ملک کے لوگ اختلاف عقائد کے با وجود تسلیم کریں کہ اگر ہم نے ان عوام کو یکھنا ہے تو احمدی علماء سے ہی سیکھنا چاہئے۔۔۔۔ایسے نوجوان بھی اپنی زندگیاں وقوف کریں بہنوں نے سائنس میں میٹرک پاس کیا ہو یا اس سال پاس ہونے کی امید ہو۔اسی طرح گریجوایٹ وغیرہ ، تا جو ڈاکٹری کے لئے مناسب ہوں انہیں ڈاکٹری تعلیم دلوا کر ادنی اقوام میں جن تک ابھی اسلام کا نور نہیں پہنچا، تبلیغ کے لئے بھیجا جا سکے۔اور جو دوسرے کاموں کے لئے مناسب ہوں انہیں دوسرے کاموں کے لئے تعلیم دلائی جائے۔ہندو ان لوگوں کو ابھی تک ذلیل سمجھتے ہیں۔ان سے چھوت چھات کرتے ہیں۔ان غریبوں کو غلام قرار دے رکھا ہے۔اس لئے جب ہمدردی سے ان کی خدمت کی بجائے اور احسن رنگ میں اسلامی تعلیم اُن کے سامنے پیش کی جائے تو عیسائیوں کی نسبت کئی گنا زیادہ کامیابی ہوسکتی ہے یہیں یہ راستہ بھی تو تین دنیوی تعلیم حاصل کرنے والے نوجوان بھی اپنے آپ کو وقف کر سکتے نہیں اور اُن سے فائدہ بھی اُٹھایا جاسکتا ہے۔مگرید یا درہے کہ تعلیم اور کام کے متعلق ان کا کوئی دخل نہ ہوگا۔یہ کام ہمارا ہوگا کہ ہم فیصلہ کریں کہ کس سے کیا کام لیا جائے گا ؟ بعض لوگ حماقت سے سمجھتے ہیں کہ جو تقریرہ اور تحریر کرے وہی مبلغ ہے۔حالانکہ اسلام تو ایک محیط کل مذہب ہے۔اس کے احکام کی تکمیل کے لئے ہمیں ہر قسم کے آدمیوں کی ضرورت ہے۔وہی مبلغ نہیں جو تبلیغ کے لئے باہر جاتا ہے۔جو سلسلہ کی جائیدادوں کا انتظام تندہی اور اخلاص سے کرتا ہے اور باہر بجانے والے مبلغوں کے لئے اور سلسلہ کے لڑیچر کے لئے روپیہ زیادہ سے زیادہ مقدار میں کھاتا ہے وہ اس