تاریخ احمدیت (جلد 8)

by Other Authors

Page 529 of 681

تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 529

خواب دیکھی۔میں نے دیکھا کہ میں اپنے مکان کے صحن میں کھڑا ہوں اور اسی صحن کے شرقی جانب جو مکان حضرت خلیفتہ امیج ایدہ اللہ تعالیٰ کا ہے جیسن میں آج کل حضور کی حریم اقل سیدہ ام ناصر احمد صاحبہ رہتی ہیں اس کے سب سے بالائی حصہ میں جہاں حضرت مسیح موعود علی رات ہم نے ایک علیحدہ خانگی مسجد سی بنا رکھی تھی ایک خوبصورت نوجوان کھڑا ہوا ہمارے صحن کی طرف جھانک رہا ہے۔اس نوجوان کا رنگ شفاف اور سفید تھا جو اپنی سفیدی کی وجہ سے گویا چمک رہا تھا۔میں نے جب اُس نوجوان کی طرف نظر اٹھائی تو اشارے کے ساتھ اس سے پوچھا کہ تم کون ہو ؟ اس نے اس کے جواب میں مجھے آہستہ سے کہا " خلیفہ۔۔الدین " یعنی خلیفہ کے لفظ کے بعد کوئی لفظ بولا جو میں - سمجھ نہ سکلہ اور آخری لفظ الدین تھا۔اس پر میں نے تصریح کے خیال سے سوالیہ رنگ میں کہ۔" خلیفہ ناصرالدین ؟" اس نے غالباً سر لا کر جواب دیا کہ نہیں۔بلکہ میرا نام کچھ اور ہے۔جس پر میں نے کہا " خلیفہ صلاح الدین ؟ اس پر اس نے آہستگی کے ساتھ گویا اس بات کو مخفی رکھ کر بتا رہا ہے، عربی میں جواب دیا " نعم " پھر میں قدم بڑھا کہ اپنے کمرہ کی طرف بجانے لگا تو جب میں دروازہ کے قریب پہنچا تو یہ نوجوان نہایت آہستگی اور وقار کے ساتھ ہوا میں اترتا ہوا میرے دائیں کندھے پر اس طرح آبیٹھا کہ اس کی ایک ٹانگ میرے سامنے کی طرف آ گئی اور ایک پیچھے کی طرف پیٹھ کے ساتھ رہی اور منہ میری طرت تھا۔جو انہی کہ یہ نوجوان میرے کندھے پر اترا میں نے اس کی ٹانگوں کو سہارا دینے کے رنگ میں اپنے ہاتھوں کے ساتھ تھام لیا اور اُسے آہستگی کے ساتھ کہا " بڑی دیر سے آئے “ اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی اور صبح اُٹھنے پر مجھے اس کی کوئی تعبیر توکچھ سمجھ میں نہیں آئی۔البتہ میں نے اُسے ایک عجیب سی خواب سمجھ کر اس کا ذکر اپنے کئی عزیزوں کے ساتھ کیا۔اور اس کے بعد میں اس خواب کو بھول گیا اور دو سال تک بالکل بھولا رہا۔آخر جب حضرت خلیفہ آسیح ایدہ اللہ نے گذشتہ ایام میں ایک روبار کی بنا پر اپنے مصلح موعود ہونے کا اعلان کیا تو اس وقت مجھے میری لڑکی عزیزہ امتہ الحمید بیگم اور میری بھانجی عزیزہ محمودہ بیگم سمہما اللہ ن یاد کرایا کہ دو سال ہوئے آپ نے یہ خواب دیکھی تھی اور ساتھ ہی کہا کہ ہمارے خیال میں یہ خواب حضرت صاحب کے دعوی مصلح موعود پر چسپان ہوتی ہے۔تب میں سمجھا کہ واقعی یہ خواب اسی امر کے متعلق تھی۔چنانچہ غور کرنے پر معلوم ہوا کہ اس خواب میں کئی باتیں خاص طور پر قابل توجہ ہیں۔مثلاً :-