تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 520
۵۰۱ ہیں۔ہدایت عطا فرمائے گا اور اس طرح خدا تعالیٰ کے فضل سے وہ میرے ہی ذریعہ سے ایمان لانے والی سمجھی جائیں گی اور یہ جو فرمایا کہ مثيْلُهُ وَخَلیفتہ اس خدائی الہام نے وہ بات ہو ہمیشہ میرے سامنے پیش کی جاتی تھی اور حسین کا جواب دینے سے ہمیشہ میری طبیعت انقباض محسوس کیا کرتی تھی آج میرے لئے بالکل حل کر دی ہے۔یعنی اس الہام الہی سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ وہ پیشگوئی ہو مصلح موعود کے متعلق تھی خدا تعالیٰ نے میری ہی ذات کے لئے مقدر کی ہوئی تھی۔لوگوں نے کہا اور بار بار کہا کہ آپ کی ان پیشگوئیوں کے بارہ میں کیا رائے ہے ؟ مگر میری یہ حالت تھی کہ میں نے کبھی سنجیدگی سے ان پیشگوئیوں کو پڑھنے کی بھی کوشش نہیں کی تھی اس خیال گریمیر نفس مجھے کوئی دھوکا نہ دے اور میں اپنے متعلق کوئی ایسا خیال نہ کر لوں جو واقعہ کے خلاف ہو۔حضرت خلیفہ اول رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک دفعہ مجھے ایک خط دیا اور فرمایا۔میاں یہ خط جو تمہاری پیدائش کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مجھے لکھا ، اس خط کو تشحی الاذهان" میں چھاپ دو۔یہ بڑے کام کی چیز ہے۔میں نے اس وقت ان کے ادب کو ملحوظ رکھتے ہوئے وہ خط لے لیا۔اور ان کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے اُسے تشھید میں شائع کرا دیا مگر اللہ بہتر جانتا ہے میں نے اس وقت بھی اس خط کو غور سے نہیں پڑھا۔صرف سرسری طور پر پڑھا اور اشاعت کے لئے دے دیا۔لوگوں نے اس وقت بھی کئی قسم کی باتیں کہیں گر میں خاموت رہا۔اس کے بعد بھی بار بار یہ سوال میرے سامنے لایا گیا مگر ہمیشہ میں نے یہی جواب دیا کہ اس بات کی کوئی ضرورت نہیں کہ جس شخص کے متعلق یہ خبریں ہیں اُسے بتایا بھی جائے کہ تمہارے متعلق خبریں ہیں۔یا ہرگز یہ ضروری نہیں کہ جس شخص کے متعلق یہ پیشگوئیاں ہیں وہ دعوئی بھی کرے کہ میں ان پیشگوئیوں کا مصداق ہوں بلکہ مثال کے طور پر میں نے بعض دفعہ بیان کیا ہے کہ ریل کے متعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پیشگوئی فرمائی تھی۔ماننے والے مانتے ہیں کہ پیشگوئی پوری ہو گئی۔کیونکہ وہ واقعات کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔اب یہ ضروری نہیں کہ ریل خود دعوئی بھی کرے کہ میں رسول کریم صلے اللہ علیہ و آلہ وسلم کی فلانی پیشگوئی کی مصداق ہوں۔ہماری جماعت کے دوستوں نے یہ اور اسی قسم کی دوسری پیشگوئیاں بارہا میرے سامنے رکھیں اور اصرار کیا کہ میں اُن کا اپنے آپ کو مصداق ظاہر کروں۔مگر میں نے انہیں ہمیشہ یہی کہا کہ پیشگوئی اپنے مصداق کو آپ ظاہر کیا کرتی