تاریخ احمدیت (جلد 8)

by Other Authors

Page 458 of 681

تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 458

پیغام بھیجا کہ خدام قصر خلافت میں آجائیں تو میں ملاقات کر لوں گا۔پانچ بجے مقدام تنظیم کے ساتھ قصر خلافت میں حضور کی خدمت میں حاضر ہوئے اور حضور نے شرف مصافحہ بخشا۔خدام پھر اپنے کیمپ میں کوٹے اور آٹھ بجے کے قریب اجتماع کی بقیہ کارروائی اختتام پذیر ہوئی۔ہے چونکہ یہ نازیبا اور غیر اسلامی حرکت حضرت خلیفہ اسیح الثانی بند کی شدید خفگی کا موجب تھی اور اس کی اولین ذمہ داری مجلس عاملہ مرکزیہ اور قائدین وزعماء مجلس پر عائد ہوتی تھی۔اس لئے مجلس عاملہ خدام الاحمدیہ مرکزیہ نے فوراً ایک اجلاس خصوصی منعقد کیا جس میں حسب ذیل قرار داد پاس کی :- ہم میں سے بعض نا تربیت یافتہ خدام و اطفال کی طرف سے ایک آداب اسلامی کے خلاف سر زد ہونے والی حرکت کے باعث سید نا حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز ہم سے ناراض ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ مبارک کے تاریخی حالات سے ثابت ہے کہ جب بعض اوقات حضور کے بعض صحابہ کرام کی طرف سے کوئی ایسی غلطی سرزد ہو گئی جس کا نتیجہ حضور علیہ السلام کی ناراضگی ہو تو اُن اصحاب رسولی نے اس لغزش کی پاداش میں اپنے پر کوئی سزا وارد کرلی۔جو سزا اُن کی توبہ اور اصلاح کا موجب ہوئی۔صحابہ کرام کا اسوہ حسنہ ہم نوجوانان احمدیت کے لئے مشعل راہ ہے، چنانچہ اس اسوہ کی روشنی میں مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کا یہ اجلاس قرار دیتا ہے کہ چونکہ اس کی اولین ذمہ داری مجلس عاملہ مرکزیہ اور قائدین وزعمار پہ ہے۔اس لئے وہ سب پانچ روزے رکھیں۔روزہ ہر اتوار کے روز رکھا بھائے۔دیگر اراکین تین روزے رکھیں اور اس حرکت کے تصو دار خدام کے لئے یہ اضافہ ہے کہ علاوہ تین روزوں کے وہ پہلے روزہ میں اعتکاف بیٹھیں اور ہفتہ کی مغرب (۳۰ اخار) سے اتوار کی مغرب تک وقت مسجد میں گزاریں۔روزوں میں سب خدام غدا تعالیٰ کے حضور پوری توجہ اور الحاج کے ساتھ استغفار کریں۔یہ اجلاس قرار دیتا ہے کہ اس ریزولیشن کی تعمیل ہر مقام کی ہر مجلس کے ہر خادم کے لئے لازمی اور ضروری ہے اور جملہ قائدین ، زعماء اور قصور وار دام انفرادی طور تحمیل کے بعد دفتر مرکزیہ کو رپورٹ کریں۔قرار پایا کہ اس قرارداد کی نقول حضرت امیر المومنین ایده الله بنصرہ العزیز صدر تحلیل انصار اللہ اور الفضل" کو بھجوائی جائیں " سے الفضل» ۲۶ اخا / اکتوبرش صفحه ۴ : هر فصل در خاور اکتوبرش صفحه