تاریخ احمدیت (جلد 8)

by Other Authors

Page 455 of 681

تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 455

زرکشہ یوں میں تبلیغ نہیں کر سکتے ہر جگہ ہم بدھوں میں تبلیغ نہیں کر سکتے۔بلکہ سینکڑوں ایسے مقامات ہیں جہاں ایک بھی احمدی نہیں۔پس اگر ہم ہی تبلیغ کریں تو ایک وسیع میدان تبلیغ سے خالی پڑا رہ ہیگا لیکن اگر ہم ہر غیر احمد کو سمجھانے کی کوشش کریں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جب جہاد سے منع کیا تھا تو اس کا یہ مطلب نہیں تھا کہ تم اپنے ہاتھ پاؤں توڑ کر بیٹھ جاؤ۔اور اسلام کی ترقی کے لئے کوئی کوشش نہ کرو۔بلکہ اس کا مطلب یہ تھا کہ محمد صل اللہ علیہ آلہ وسلم کے لائے ہوئے دین کو بجائے تلوار کے ذریعہ پھیلانے کے دلائل و براہین اور تبلیغ کے ذریعہ پھیلاؤ۔اور اس لحاظ سے اب تمہارا بھی فرض ہے کہ تم یہی ہتھیار لے کر گھر سے نکلو اور ہر غیرمسلم کو تبلیغ کے ذریعہ اسلام میں داخل کرنے کی کوشش کرو۔تو اس کے بعد تہجو لوگ ان غیر احمدیوں کے بعد اسلام میں داخل ہوں گے۔۔وہ حقیقی اسلام کے پہلے کی نسبت بہت زیادہ قریب ہو جائیں گے۔پس صرف خود ہی تبلیغ نہ کرو بلکہ ہر غیر احمدی کو جو تمہیں ملتا ہے سمجھاؤ اور اُسے بتاؤ کہ آج اسلام کی ترقی کا صرف یہی ایک حربہ رہ گیا ہے اس کے سوا اور کوئی ذریعہ اسلام کی ترقی کا انہیں جیسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ تم میں سے جسے دین سے پیار ہے جسے دیانت سے پیار ہے جس کے اندر اور ایمان اور نور اخلاص پایا جاتا ہے اب اُس کا فرض ہے کہ وہ اپنے دل کو استوار کر کے لوگوں کو یہ بتائے کہ وقت میں ہے اب جنگ اور جہاد حرام اور قبیح ہے اب اس کا یہی فرض ہے کہ وہ اپنے آپ کو تبلیغ کے لئے وقعت کر دے اور لوگوں کو بتائے که یه وقت مسیح ہے۔جنگ و جدل کا زمانہ گزر گیا۔اب تلوار کا زمانہ نہیں بلکہ تبلیغ کا زمانہ ہے پس ہر شخص کا فرض ہے کہ وہ دن کو بھی تبلیغ کرے اور رات کو بھی تبلیغ کرے۔صبح کو بھی تبلیغ کرے اور شام کو بھی تبلیغ کرے۔اور جب عملی رنگ میں تبلیغ نہ کر رہا ہو تو دماغی رنگ میں تبلیغ کے ذرائع پر غور کرتا رہے۔گویا اس کا کوئی وقت تبلیغ سے فارغ نہ ہو اور وہ رات اور دن اسی کام میں مصروف رہے " کہ له الفضل قادیان ۱۲ اضاد اکتوبرش صفحه 4- به الله التي جهاد بالسيف و ناقل) ۱۱۹۴۳