تاریخ احمدیت (جلد 8)

by Other Authors

Page 417 of 681

تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 417

دیکھے کہ دوسری طرف ایک اور قوم جس کی رگوں میں جوانی، امید اور امنگوں کا خون تیزی سے دورہ کر رہا ہے فتح کے جھنڈے اڑاتی ہوئی محمد صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نام کو بلند کرنے اور اس کی حکومت کو دوبارہ قائم کرنے کے لئے ایک دوسرے دروازے سے محمد نی قلعہ میں داخل بھی ہو رہی ہے" سے ۱۲ / مارچ ۱۳ حضرت امیر المومنین کا خطاب سندھ کی ارمان بادی میں کو ناصرآباد سندہ میں صوبائی نہیں امیر کی احمدیہ کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا یسیں میں قرب وجوار کی احمدی صوبائی امین احمدیہ کے سالانہ اجلاس میں جماعتوں کے صدر اور کراچی ، روہڑی ، باڈا ، کمال ڈیرہ اور ضلع حیدر آباد کے قریباً اسی نمائندے شامل ہوئے۔حضرت خلیفہ المسیح الثانی رض نے نماز مغرب و عشاء کے بعد اس نمائندہ اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمارا سندھ میں آنا اللہ تعالے کی خاص مشیت کے ماتحت ہے۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہاں ایک وسیع رقبہ عطا فرمایا ہے جس کی وسعت میں میل تک پھیلی ہوئی ہے اور اس میں احمدی آبادیاں ہیں۔اللہ تعالیٰ نے احمدیت اور اسلام کی اشاعت کے لئے پنجاب کو مرکز بنایا ہے اور سندھ کو ایک طرف پنجاب اور دوسری طرف سمندر سے ملا کہ اُسے دوسری دنیا کے لئے پنجاب کی ڈیوڑھی بنایا ہے۔اس لئے سندھ میں سلسلہ احمدیہ کا استحکام باہر کی تبلیغ کا ایک اہم اور بنیادی حصہ ہے۔حضور نے فرمایا کہ دوستوں کو سندھ میں تبلیغ کو بہت وسعت دینی چاہیے اور دلو اند وار تبلیغ میں لگ بھانا چاہیے۔ایک دھن ہو اور ایک آگ سی لگی ہوئی ہو مجلس منتظمہ کو بار بار اجلاس بلا کر اپنی شکلات کو دور کرنا اور کار آمد اور مفید تجاویز پر غور کر کے ان پر عمل کرتے رہنا چاہیے۔مبلغ سندھ کو چاہئیے کہ وہ سندھی مبلغ تیار کرے۔حضور نے فرمایا جب تک سندھی لگ عقیدہ میں ہمارے ساتھ متفق نہیں ہوتے اس وقت تک پنجاب کام نہیں کر سکتا۔سندھ کے ہمارے ساتھ شامل ہو جانے سے غیر ممالک میں تبلیغ کے لئے آنے بھانے کی سب وقتیں دور ہو کہ آسانیاں پیدا ہو جائیں گی۔اس وقت جو حالات پیدا ہو رہے ہیں وہ اسلام کے لئے نازک نہیں۔اسلام کی ان حالات سے حفاظت کرنے اور اُسے ترقی دینے کے لئے ہمیں اپنی کوششوں کو وسیع اور ہمتوں کو بلند کرنا چاہیئے اور اپنا عملی نمونہ ایسا اعلیٰ درجہ کا بنانا چاہیے کہ لوگوں کے دلوں میں احمدیت کو قبول کرنے کی کشش پیدا کر سکتے ہے " الفضل ۲۸ تبلیغ فروری ۱۲ پیش صفحه ۴۰۴ سے " الفضل ۲۵ ر ا مان خارج ش صفحه ۳ ۶۱۹۴۳