تاریخ احمدیت (جلد 8)

by Other Authors

Page 275 of 681

تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 275

۲۶۶ ۱۹۴۱ اودھ اخبار لکھنو : لکھنو کے اودھ اخبار نے ۳۰ اکتوبر انٹر کے پرچہ میں درج ذیل نوٹ لکھا:۔ابھی چند روز ہوئے کہ ڈلہوزی میں ایک ایسا ناگوار واقعہ پیش آیا جس پر مختلف اخباروں نے احتجاجی مقالے لکھے اور حکومت پنجاب کو اس امر کی طرف توجہ دلائی کہ وہ ایسے واقعہ کے متعلق پوری تحقیقات کرے اور اگر یہ واقعہ صحیح ہو تو اس کی تلافی کرے۔اسی سلسلہ میں واقعہ کی تفصیل پر تبصرہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ گذشتہ ستمبر کی کسی تاریخ کو جبکہ ڈلہوزی میں نام جماعت احمدیہ مقیم تھے ایک میٹھی ریسمان نے ایک پیکٹ امام جماعت احمدیہ کے صاحبزادے خلیل احمد کے نام تقسیم کیا۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ پیکٹ بیرنگ تھا اور اس نے پہلے وصول کرنے ت انکار کر دیا لیکن بیان کیا جاتا ہے کہ بیٹھی رسان نے صاحبزادہ خلیل احمد صاحت سے اصرار کیا کہ وہ اس پیکیٹ کو لے لیں۔بہر حال انہوں نے اس پیکٹ کو وصول کر لیا اور اس کے فوراً ہی بعد صاحبزادہ موصوف اپنے والد صاحب کے پاس پہنچے اور پیکٹ حوالہ کرتے ہوئے کہا کہ اس پکیٹ میں کوئی باغیانہ سٹریچر ہے چنانچہ امام جماعت احمدیہ نے بھی چونکہ پیکٹ ڈھیلا تھا اُس کا لڑ پر نکال کہ ملاحظہ کیا تو یہ بات صحیح معلوم ہوئی کہ میں کسی انقلابی جماعت کی طرف سے یہ لڑ پر نوجوانی کے نام دردانہ کیا گیا تھا۔امام جماعت احمدیہ نے فورا ہی پرائیویٹ سکرٹری کو بلا کر اس بات کی ہدایت کی کہ وہ اس خبر کو گورنر صاحب پنجاب کو روانہ کر دیں کہ ایسا لٹریچر پیکٹ میں کسی نے شرارتاً ان کے لڑکے کے پاس روانہ کیا ہے ممکن ہے اور نوجوانوں کو بھی بھیجا گیا ہو اس لئے اسکے متعلق نوری کا رروائی کی جائے۔ظاہر ہے کہ امام جماعت احمدیہ کا یہ عمل بر بنائے خلوص ہی تھا لیکن ابھی یہ ہدایات دی ہی جارہی تھیں کہ فورا پولیس کی ایک جماعت بھی امام جماعت ، حمدیہ کی کو ٹھی میں پہنچ گئی۔میں اس پیکٹ کے متعلق تحقیقات شروع کر دی۔اس پیکیٹ کو بھی چھین لیا اور مکان کے اس ڈرائنگ روم میں داخل ہو گئی جہاں خود امام جماعت احمدیہ کی نشست گاہ تھی اور وہاں پولیس کی جماعت نے نہایت توہین آمیز طریقہ اختیار کیا نہیں نہیں معلوم کہ اصل واقعات کیا ہیں لیکن اگر یہ واقعہ صحیح ہو سکتا ہے تو ہمیں پنجاب پولیس کے اس رویہ پر سخت افسوس اور تکلیف ہے کہ اُس نے ایک جماعت کے پیشوا اور رہنما کے ساتھ نہایت توہین آمیز رویہ اختیار کر کے اس جماعت کے وفادارانہ جذبات کو ٹھیس لگائی جماعت احمدیہ کے متعلق یہ بتانے کی ضرورت