تاریخ احمدیت (جلد 8)

by Other Authors

Page 148 of 681

تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 148

۱۴۱ تھے۔مگر پھر کچھ دنوں کے بعد ملے تو بہت خوش تھے۔چہرہ بشاش تھا۔میں نے اس کی وجہ پوچھی تو جیب سے ایک خط نکال کر دکھایا کہ دیکھو یہ گالیوں کا خط آیا ہے۔اللہ تعالی کے کاموں کا مقابلہ شیطان ضرور کرتا ہے اور اس کے کام کے لئے جو آدمی مقرر ہوتے ہیں وہ خواہ علماء سے ہوں یا روساء میں سے اور خواہ عام لوگوں میں سے وہ ضرور اپنا کام کرتے ہیں چنا نچہ اس تفسیر پر مولوی ثناء اللہ صاحب نے بھی اعتراض کئے ہیں اور بہت غصہ کا اظہار کیا ہے کہ امام جماعت احمدیہ نے تفسیر بالرائے لکھی ہے اور پھر اس کے جواب کی ضرورت اس قدر محسوس کی ہے کہ لکھا ہے کہ میں اس تفسیر کے مکمل ہونے کا انتظار نہیں کر سکتا۔کیونکہ ممکن ہے اس وقت تک مر ہی جاؤں۔اس لئے ابھی سے اس کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کر دیتا ہوں۔چنانچہ ایک رسالہ چند اعتراضات پر معینی شائع بھی کیا ہے۔پیغامیوں کی طرف سے بھی اس کی مخالفت شروع ہے اور ایک پیغامی مبلغ نے تو یہانتک کہا ہے کہ میں اپنی عاقبت کی درستی کے لئے اس تفسیر کا جواب لکھنا ضروری سمجھتا ہوں۔اس سے پتہ لگ سکتا ہے کہ دشمن کو یہ تفسیر بہت چھبی ہے خصوصاً پیغامی صاحبان کے لئے تو یہ بے حد تکلیف اور اذیت کا موجب ہوئی ہے کیونکہ انہوں نے تفسیر کو خاص طور پر جلب زر کا ذریعہ بنا رکھا تھا جب ضرورت ہوتی تحریک شروع کر دیتے کہ فلاں جگہ اتنی جلدوں کی ضرورت ہے۔فلاں ملک میں ایک ہزار جلد بھجوائی جانی چاہیے اور اس طرح فروخت کر کے اس میں سے اپنا حصہ حاصل کر لیتے۔اس لئے ان کو خاص طور پر دکھ ہوا ہے۔یہ نبوت وغیرہ کے مسائل اور تقریریں کرنے کے جو سوال اُٹھائے جا رہے ہیں یہ دراصل تفسیر ہی کی جلن کا اظہار ہے۔حال میں مجھے ایک دوست نے لکھا ہے کہ ان کے ایک مصنف نے اپنی انجمن کو لکھا ہے کہ اب کمیشن کی آمد بہت کم ہو گئی ہے اس لئے یا تو اہم سو روپیہ ماہوارہ رقم کا انتظام کیا جائے اور یا پھر اتنی رقم مجھے قرض ہی دے دی جایا کرے۔گویا اُس کی آمد پر اس کا اثر پڑا ہے اور اس وجہ سے وہ چیخ اُٹھے ہیں۔یہ مقابلہ جو اب ان کی طرف سے شروع ہوا ہے یہ دراصل تغییر کا ہے ، نبوت وغیرہ کا نہیں۔بہر حال ان گالیوں سے ہم ناراض نہیں ہیں کیونکہ یہ دراصل ثبوت ہے اس بات کا کہ یہ کام خدا تعالیٰ نے قبول فرما لیا