تاریخ احمدیت (جلد 7)

by Other Authors

Page 625 of 742

تاریخ احمدیت (جلد 7) — Page 625

اُن کیلئے دعافرمائیں اور حضور کی اجازت سے جناب چو ہدر بی صاحہ نے کہ نام پڑھ کر سنائے۔بعد حضور نے فرمایا : خلیفہ اسیح الثانی بن کی دوسری تقریر میں نے جو کہا تھا۔کہ جس وقت آئین پڑھی جا رہی تھی۔میرے دل میں ایک تحریک ہوئی تھی۔وہ در اصل یہی مصرعہ تھا۔جس کا ذکر میر صاحب نے کیا ہے۔مگر چونکہ ابھی تک وہ رقم مجھے نہ دی گئی تھی۔اس لئے میں نے مناسب نہ سمجھا کہ پہلے ہی اس کا ذکر کروں اسکے لئے میں سبکا شکریہ اد ا کرتا ہوں۔اور یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہماری حقیقی دولت تو دین ہی ہے۔دین کے بغیر دلت کوئی چیز نہیں۔اور اگر دین ہو۔اور دولت نہ ہو توبھی ہم خوش نصیب ہیں۔مجھے یہ علم پہلے سے تھا کہ یہ رقم مجھے اس موقعہ پر پیش کی جائے گی۔اور اس دوران میں میں یہ غور بھی کرتا رہا ہوں کہ اسے زچ کس طرح کیا جائے۔لیکن بعض دوست بہت جلد باز ہوتے ہیں۔اور وہ اس عرصہ میں مجھے کئی مشورے دیتے رہے کہ اسے یوں خرچ کیا جائے۔او فلان کام پر صرف کیا جائے۔یہ بات مجھے بہت بری لگتی تھی کیونکرمیں دیکھتاتھا کہ ایک طرف تو اس کا نام تحفہ، کھا جاتا ہے۔اور دو سری طرف اس کے خرچ کرنے کے متعلق مجھے شور سے جیتنے جا رہے ہیں۔اگر یہ تحفہ ہے تو اسے مجھے اتنی تو خوشی حاصل ہونی چاہیئے۔کہ میں نے اسے اپنی مرضی سے خرچ کیا ہے۔بہر حال میں اس امر پر غور کرتا رہا ہوں۔کہ اسے کس طرح نوچ کیا جائے۔اور اللہ تعالے نے میرے دل میں یہ بات ڈالی۔کہ اسے برکات خلافت کے اظہار کا کام لیا جائے۔یہ امرتا ہے کہ درد دل کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خلفاء اس کام کے کرنے والے تھے جو آپ کے اپنے کام تھے۔یعنی يَتْلُوا عليهم آياته وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلّمُهُمُ الكِتَابَ وَالْحِكمة - قرآن کریم میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پچار کام بیان کئے گئے ہیں۔کہ وہ اللہ تعالی کے نشان بیان کرتا ہے۔ان کا تزکیہ کرتا۔ان کو کتاب پڑھاتا اور حکمت سکھاتا ہے۔کتاب کے معنے کتاب اور تحریر کے بھی ہیں اور حکمت کے معنی سائنس کے بھی ہیں۔اور قرآن کریم کے حقائق و معارف اور مسائل فقہ کے بھی ہیں۔پھر میں نے خیال کیا کہ خلیفہ کا کام استحکام جماعت بھی ہے اس لئے اس روپیہ سے یہ کام بھی کرنا چاہیے۔بیشک بعض کام جماعت کر بھی رہی ہے۔انگر یہ چونکہ نئی چیز ہے۔اس سے نئے کام ہونے چاہئیں اور اس پر غور کرنے کے بعدمیں نے سوچا کہ ابھی کچھ کام اس سلسلہ میں ایسے ہیں کہ جو نہیں ہور سے ملا ہی نہیں ہو رہا کہ غیر مسلموں کے آگے اسلام کو ایسے رنگ میں پیش کیا جائے کہ وہ اس طرف متوجہ ہوں۔چنانچہ میں نے ارادہ کیا کہ I