تاریخ احمدیت (جلد 7)

by Other Authors

Page 8 of 742

تاریخ احمدیت (جلد 7) — Page 8

اس سلسلہ میں حضور نے اسی خطہ میں فوری طور پر تین احکام صادر فرمائے :۔تین فوری احکام پہلا حکم: ہر وہ شخص جس کے چندوں میں کوئی نہ کوئی بقایا ہے یا ہر وہ جماعت جس کے چندوں میں بتائے ہیں وہ فوراً اپنے اپنے بھاٹہ سے کرے اور آئندہ کے لئے چندوں کی ادائیگی میں باقاعدگی کا نمونہ دکھلائیں " دوسرا حکم۔اس ہفتہ کے اندر اندر ہر وہ شخص جس کی کسی سے لڑائی ہو چکی ہے ، ہر وہ شخص جس کی کسی سے بول چال بندہ ہے ، وہ جائے اور اپنے بھائی سے معافی مانگ کو مسلح کر لے اور اگر کوئی معاف نہیں کرتا ، تو اس سے لجاجت اور انکسار کے ساتھ معافی طلب کرے اور ہر قسم کا تذل اس کے آگے اختیار کی ہے۔تاکہ اس کے دل میں رحم پیدا ہو اور وہ نبش کو اپنے دل سے نکال دے اور ایسا ہو کہ جس وقت میں دوسرا اعلان کرنے کے لئے کھڑا ہوں اس وقت کوئی دو احمدی ایسے نہ ہوں جو آپس میں لڑے ہوئے ہوں۔اور کوئی دو احمدی ایسے نہ ہوں میں کی آپس میں بول چال بند ہو۔پس جاؤ اور اپنے دلوں کو صاف کرو جاؤ اور اپنے بھائیوں سے معافی طلب کر کے متحد ہو جاؤ۔جاؤ اور ہر تفرقہ اور شقاق کو اپنے اندر سے دور کر دو تب خدا تعالیٰ کے فرشتے تمہاری مدد کے لئے اُتریں گے۔آسمانی فوجیں تمہارے دشمنوں سے لڑنے کے لئے نازل ہوں گی اور تمہارا دشمن خدا کا دشمن سمجھا جائے گا۔یہ دو نمونے ہیں جو میں اپنی جماعت میں دیکھنا چاہتا ہوں جس شخص کو یہ خطبہ پہنچے وہ اس وقت تک سوئے نہیں جب تک کہ اس حکم پر عمل نہ کر لے سوائے اس کے کہ اُس کے لئے ایسا کرنا ممکن ہو۔مثلاً جس شخص سے لڑائی ہوئی ہو وہ گھر میں موجود نہ ہویا اُسے تلاش کے باوجود مل نہ سکا ہو یا کسی دوسرے گاؤں یا شہر میں گیا ہوا ہو۔جماعتوں کے سکرڑیوں کو چاہیئے کہ وہ میرے اس خطبہ کے پہنچنے کے بعد اپنی اپنی جماعتوں کو اکٹھا کریں اور انہیں کہیں کہ امیر المومنین کا حکم ہے کہ آج وہی شخص اس جنگ میں شامل ہو سکے گا جس کیئے اپنے کسی بھائی سے رنجش یا لڑائی نہ ہو اور جو ضلع کر کے اپنے بھائی۔مسجد ہو چکا ہو اور جب میں قربانی کے لئے لوگوں کا انتخاب کروں گا تو میں ہر ایک شخص سے پوچھ لوں گا کہ کیا تمہارے دل میں کسی سے رخیش یا بغض تو نہیں۔اور اگر مجھے معلوم ہوا کہ اس کے دل میں کسی شخص کے متعلق کینہ اور بعض موجود ہے تو میں اس سے کہوں گا کہ تم بُنیان مرصوص نہیں۔تمہارا کندھا اپنے بھائی کے کندھے سے ملا ہوا