تاریخ احمدیت (جلد 7) — Page 170
۱۵۹ موجود تھے۔ان کے انتظام نے گورداسپور میں سالانہ جلسہ کی جھلک دکھا دی۔میر صاحب خاص قابلیتوں اور خوبیوں کے آدمی ہیں۔انتظامی معاملات کو وہ اس حسن و خوبی سے سرانجام دیتے ہیں کہ دیکھنے والے کو معلوم ہوتا ہے کہ کام بالکل ہلکا اور آسان ہے۔میر صاحب نے ان تمام مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے جو ایسے موقعوں پر اور ایسی معاندانہ حالتوں میں پیش آجایا کرتی ہیں ، سارا سامان لنگر بخانہ قادیان سے گورداسپور بھجوا دیا تھا۔اشتی دیگیں اور سینکڑوں بالٹیاں ، لوٹے، آبخورے، چٹائیاں ، تھالیاں ، پیالے، رکا بیان رکابیاں نیمیں ، پانی کے حمام ، الغرض ہر قسم کا سامان با فراط مہیا کر دیا گیا تھا۔کوٹھی کے وسیع میدان میں دریاں اور چٹائیاں بچھا کر اس پر دستر خوان بچھا دیئے گئے تھے۔کوٹھی کے سامنے کی طرف ایک چاندنی کا پردہ لگا دیا گیا تھا اور کئی ہزار آدمیوں کے بیٹھنے کے لئے چاندنیاں تان دی گئی تھیں کوٹھی کے گرد نوجوان لڑکوں کا پہرہ اس لئے لگا دیا گیا تھا تاکہ کوئی سامان وغیرہ پیرا نہ سکے جو با فرا ہر جگہ پھیلا پڑا تھا۔احباب کے پہنچنے سے پہلے کھانا پک کر تیار ہو چکا تھا۔کھانے میں صرف پیلاؤ پکوایا گیا تھا جو ہر طرح سے عمدہ اور مرغوب الطبع تھا۔میر صاحب کے سٹاف میں مولوی عبد الرحمن صاحب مولوی فاضل ، مولوی ارجمند خان صاحب مولوی فاضل اور مفتی فضل الرحمن صاحب خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔والنٹیئر اور معاونین نہایت اخلاص سے کھانا کھاتے تھے اور سب مہمانوں سے شریفانہ برتاؤ کرتے تھے۔اس سارے سٹاف کی نگرانی میر صاحب خود کر رہے تھے۔اس تقریب پر بہت دُور دُور سے مہمان آئے تھے۔بٹالہ ، امرتسر ، لاہور شیخوپورہ ، گجرات ، فیروز پور گوجرانوالہ، ملتان کے علاوہ کشمیر اور سرحد تک کے لوگ موجود تھے۔فخر قوم چودھری ظفر اللہ خاں صاحب ، پیراکبر علی صاحب قبر کو نسل ، خان بہادر شیخ رحمت اللہ خان صائب ، چودھری عبداللہ تعالی صاحب ، چودھری اسد اللہ خان صاحب ، چودھری شکر اللہ خال صاحب استید انعام اللہ شاہ صاحب مالک و ایڈیٹر دور جایڈ سید دلاور شاہ صاحب سابق ایڈیٹر مسلم آؤٹ لک ، خال عبداللہ خاں صاحب آف مالیر کوٹلہ لفٹینٹ سردار ندار سین صاحب امستری حاجی موسی صاحب نیله گفتید ، شیخ محمد سین صاحب ملتان ، خان بہادر غلام محمد خان صاحب آن گلگت ، خواجہ محمد شان صاحب آف سرینگر ، مسٹر غلام محمد صاحب اختر آف لاہور وغیره وغیر قابل ذکر احباب موجود کھتے۔سے چاندنی : شامیانہ ، سائبان (جامع اللغات)