تاریخ احمدیت (جلد 6)

by Other Authors

Page 54 of 619

تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 54

تاریخ احمدیت۔جلد ۶ ۵۴ ۲۷ / رجب ۱۳۱۴ھ من مقام چاچڑاں " - (مهر) ترجمہ: اس کا یہ ہے۔تمام تعریفیں اس خدا کے لئے ہیں جو رب الارباب ہے اور درود اس رسول مقبول پر جو یوم الحساب کا شفیع ہے اور نیز اس کی آل اور اصحاب پر اور تم پر سلام اور ہر یک پر جو راہ صواب میں کوشش کرنے والا ہو اس کے بعد واضح ہو کہ مجھے آپ کی وہ کتاب پہنچی جس میں مباہلہ کے لئے جواب طلب کیا گیا ہے اور اگر چہ میں عدیم الفرصت تھا۔تاہم میں نے اس کتاب کی ایک جز کو جو حسن خطاب اور طریق عتاب پر مشتمل تھی پڑھی ہے۔سواے ہر یک حبیب سے عزیز ترا تجھے معلوم ہو کہ میں ابتداء سے تیرے لئے تعظیم کرنے کے مقام پر کھڑا ہوں تا مجھے ثواب حاصل ہو۔اور کبھی میری زبان پر بجز تعظیم اور تکریم اور رعایت آداب کے تیرے حق میں کوئی کلمہ جاری نہیں ہوا۔اور اب میں مطلع کرتا ہوں کہ میں بلاشبہ تیرے نیک حال کا معترف ہوں اور میں یقین رکھتا ہوں کہ تو خدا کے صالح بندوں میں سے ہے اور تیری سعی عند اللہ قابل شکر ہے جس کا اجر ملے گا۔اور خدائے بخشندہ بادشاہ کا تیرے پر فضل ہے میرے لئے عاقبت بالخیر کی دعا کر اور میں آپ کے لئے انجام خیر و خوبی کی دعا کرتا ہوں۔اگر مجھے طول کا اندیشہ نہ ہو تا تو میں زیادہ لکھتا۔والسلام على من سلك سبيل الصواب - من ۱۲۴ مقام چاچڑاں۔اس خط کا ذکر بھی مولانا شمس صاحب کے بیان میں وضاحت سے کر دیا گیا تھا بلکہ یہ بھی بتا دیا گیا تھا کہ اعلیٰ حضرت نواب صاحب بہاولپور کی پھوپھی صاحبہ خان عبد الغفور خاں صاحب آف ٹوپی سے شادی شدہ ہیں وہ خود غیر احمدی ہیں مگر ان کے خاوند احمدی ہیں۔مقدمہ بہاولپور کے حالات و واقعات پر روشنی ڈالنے کے بعد بالآخر یہ بتانا ضروری ہے کہ اس مقدمہ میں حضرت مولانا جلال الدین صاحب شمس اور مولانا غلام احمد صاحب کے بیانات کی تیاری میں حضرت حافظ سید مختار احمد صاحب شاہجہانپوری نے از حد محنت و کاوش فرمائی اور معاونت کا حق ادا کر دیا۔اس سلسلہ میں آپ بہاولپور بھی تشریف لے گئے (جیسا کہ ذکر آچکا ہے) اسی طرح مولانا شیخ مبارک احمد صاحب، مولانا شیخ عبد القادر صاحب اور چوہدری محمد شریف صاحب فاضل جو جامعہ احمدیہ سے نئے نئے فارغ التحصیل ہوئے تھے لگا تار ایک ماہ تک بطور معاون مولانا جلال الدین صاحب شمس کے ساتھ مصروف عمل رہے۔جہاں تک قانونی امداد و راہ نمائی کا تعلق ہے چوہدری اسد اللہ خان صاحب بیرسٹرایٹ لاء کی خدمات ہمیشہ یاد گار رہیں گی۔II چوہدری صاحب موصوف حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کی خصوصی ہدایت پر مقدمہ کی کارروائی میں آخر تک شامل رہے اور اپنے بیش قیمت مشوروں سے بہت مدد