تاریخ احمدیت (جلد 6)

by Other Authors

Page 497 of 619

تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 497

تاریخ احمدیت۔جلد ۶ سوم اس پر بھی جہاں تک احمدیت کے خلاف جارحانہ پالیسی کا تعلق تھا اس میں نہ صرف کوئی فرق نہیں آیا بلکہ اور بھی زیادہ شدت پیدا ہو گئی اور گورنر سے لے کر ڈپٹی کمشنر تک برابر مخالفت میں سرگرم رہے اور جماعت احمدیہ کو باغی ثابت کرنے کا کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کیا۔اور یہ سلسلہ کسی نہ کسی صورت میں انگریزی اقتدار کے خاتمہ تک جاری رہا چنانچہ سید نا حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے مئی ۱۹۳۶ء میں ایک خطبہ جمعہ کے دوران بتایا کہ حکومت کی طرف سے یہ ہدایت جاری ہوئی کہ نہ سیدوں کو بھرتی کیا جائے نہ احمدیوں کو - EA اس کے بعد ۸ / ستمبر ۱۹۳۹ء کو خطبہ جمعہ میں بتایا۔سلسلہ کے مٹانے کے لئے بے شک حکومت کے بعض نمائندوں نے بہت کچھ زور لگایا بلکہ اب تک زور لگا رہے ہیں اور پنجاب گورنمنٹ بھی بعض مواقع پر درمیان میں کودتی رہی ہے اور اس وقت بھی ہمارے لئے امن نہیں اور اب بھی ہمارے مقدس مذہبی مقامات چھینے کے لئے طرح طرح کی تدبیریں کی جاتی ہیں۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ کوئی زمانہ ایسا بھی آئے گا جب ہمیں انگریزی قوم کے ایک حصہ سے لڑنا پڑے گا مگر ہماری لڑائی ماری ہتھیاروں سے نہیں ہوگی بلکہ ویسی ہی ہوگی۔جیسے آج کل احرار سے ہماری جنگ ہے کیونکہ اس وقت انگریزی قوم کے ایک حصہ کو جب یہ محسوس ہو گا کہ انگریز احمدیت میں داخل ہوتے جارہے ہیں تو وہ ہم سے فساد کرنے کے لئے تیار ہو جائیں گے اور ہمارا فرض ہو گا کہ ہم ان کا مقابلہ کریں۔مگر وہ زمانہ ابھی دور ہے "۔TA