تاریخ احمدیت (جلد 6)

by Other Authors

Page 465 of 619

تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 465

تاریخ احمدیت۔جلد ۲ ۴۵۱ رکھا گیا اور کہا گیا کہ اس سے احرار کیمپ میں فتنہ واقع ہو جائے گا۔اس صورت میں یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ وہ تھانیدار احراری تھا اور فساد پر آمادہ۔پندرھواں واقعہ پندرھواں واقعہ یہ ہے کہ ہم نے متواتر اعلان کیا تھا کہ احرار کے جلسہ میں کوئی احمدی نہ جائے۔اتفاقاً ایک احمدی مشکو ہا کو جارہا تھا۔سکوہا کا راستہ احراریوں کے جلسہ گاہ کے ساتھ سے ہی جاتا ہے انہوں نے جونہی ایک احمد ہی کو جاتے دیکھا اسے فورا پکڑ کر پولیس کے پاس لے آئے۔سید محمود اللہ شاہ صاحب جو اس ڈیوٹی پر مامور تھے۔ان کا بیان ہے کہ میں نے جونہی اس کو دیکھا میرے دل نے گواہی دی کہ یہ احمدی ضرور ہے اس پر میں نے ان سے پوچھا کہ آپ کہاں کے رہنے والے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ میں مسکو ہا کا باشندہ ہوں۔پھر میں نے تھانیدار سے پوچھا سکو ہے کو راستہ کہاں سے جاتا ہے ؟ تو اس نے بے اختیار کہا کہ احراری کیمپ کے عین اوپر سے۔اس پر میں نے بالا افسر کو توجہ دلائی کہ دیکھو یہ شخص اپنے گھر جارہا تھا اور خواہ مخواہ اس پر فتنہ کا الزام لگایا گیا اور یہ امران کی سمجھ میں آگیا۔غرض ادھر تو اتنی شدت برتی جاتی تھی کہ کوئی احمدی اپنے گھر جاتا ہوا بھی احراری کیمپ کے پاس سے نہ گزرے اور ادھر یہ کوشش کی جارہی تھی کہ کسی طرح بعض احمدیوں کو وہاں بھجوایا جائے۔میں نے اس خیال سے یہ حکم دے دیا تھا کہ اگر کوئی احمدی اس جلسہ میں گیا تو میں اس کو جماعت سے خارج کر دوں گا۔میں جانتا تھا کہ یہ ایسا جرم نہیں جس سے کسی شخص کو جماعت سے خارج کیا جائے مگر میں یہ بھی جانتا تھا کہ اس موقعہ پر وہی شخص جائے گا جو منافق ہو گا اور اس کی غرض جماعت کو بد نام کرنا ہو گا۔چنانچہ ایسا ہی ہوا۔بعض مشتبہ آدمیوں کے متعلق رپورٹ آئی کہ وہ احراری کیمپ کی طرف گئے تھے جب مجھے ان کی اطلاع دی گئی تو میں نے ذمہ دار افسروں کو کہا کہ گو جماعت سے نکالنا میرے ہی اختیار میں ہے لیکن جب میں آپ کو اس بارہ میں اختیار دے چکا ہوں تو اپنے اختیار کو آپ برتیں۔اس پر ذمہ دار کارکن جماعت نے انہیں جماعت سے خارج کر دیا۔اس پر ان میں سے ایک شخص کے متعلق ایک مجسٹریٹ نے شکایت کی کہ میں نے اس شخص کو سرکاری کام پر بھیجا تھا لیکن اسے جماعت سے نکال دیا گیا ہے اس پر جو افسر بالا افسروں کے ساتھ مقرر تھے انہوں نے احتجاج کیا کہ ایک طرف آپ لوگ اس سختی سے ہمیں روکتے ہیں کہ احمدی وہاں نہ جائیں دوسری طرف آپ کے ماتحت احمدیوں کو بلا ہم سے پوچھے ادھر بھجواتے ہیں۔کیا اس کے یہ معنے نہیں کہ اس طرح ہمیں بد نام کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔غرض اس واقعہ نے بھی بتا دیا کہ ہمیں اس موقعہ پر بد نام کرنے کی پوری کوشش کی گئی۔مگر اللہ تعالیٰ نے محفوظ رکھا۔