تاریخ احمدیت (جلد 6)

by Other Authors

Page 438 of 619

تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 438

تاریخ احمدیت جلد ۴۲۴ زمین بنانے کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے رویا کو پورا کرنا ہے۔پس یہ چیزیں ہمارے سامنے کچھ حقیقت نہیں رکھتیں۔اللہ تعالٰی کی یہ بھی سنت ہے کہ جب کوئی برگزیدہ قوم ست اور غافل ہونے لگے تو اسے آزمائش کے طور پر کسی ابتلاء میں ڈال دیتا ہے پس ہمیں یہ تو ڈر نہیں کہ دشمن ہم پر غالب آ جائے گا۔ہمارے لئے جو خطرہ ہو سکتا ہے وہ یہ ہے کہ ہم خود اپنی جانوں یا آئندہ نسلوں کے لئے کسی فتنہ کا موجب نہ ہو جائیں یا ہماری مقدر فتح کچھ عرصہ پیچھے نہ جا پڑے اس کے سوا کچھ نہیں۔ان چیزوں کو کھاد کی طرح سمجھو"۔چوتھی ہدایت فرمایا۔” آج کل احراری یہاں آئے ہوئے ہیں وہ بھی تو آخر انسان کی نسل سے ہی ہیں۔دماغ کان، آنکھیں ، قلب و جگر عام انسانوں کی طرح رکھتے ہیں۔سینکڑوں خلافتی بلکہ ان کے کئی پر جوش ڈکٹیٹر احمدی ہو چکے ہیں۔حالانکہ تحریک خلافت کے ایام میں احمدیت کے خلاف بھی بہت سخت جوش تھا لیکن بعض ہجرت کرنے والوں میں سے بھی احمدی ہوئے ہیں صوفی عبد الغفور صاحب بی۔اے ہجرت کر کے افغانستان گئے اور وہاں سے خراب و خستہ ہو کر واپس آئے پھر وہ جماعت احمدیہ میں داخل ہو گئے اس طرح مجھے کے لیڈر محمد غوث صاحب بڑے پر جوش خلافتی اور اپنے علاقہ کے لیڈر تھے سینکڑوں لوگوں کو انہوں نے قید کرا دیا۔مگر اب وہ مخلص احمدی ہیں۔۔۔۔اسی طرح احراری بھی سارے کے سارے برے نہیں۔ان میں ہزاروں ہیں جن کے نزدیک اسلام کی خدمت کا صحیح رستہ وہی ہے جو انہوں نے اختیار کر رکھا ہے وہ اخلاص سے کام کر رہے ہیں اور اس کے نتیجہ میں ہدایت پا سکتے ہیں پس ان سے ملوان کے پاس جاؤ بیٹھو انہیں اپنے ہاں بلاؤ بٹھاؤ۔۔۔۔احراری ہماری مسجدوں میں آئیں تقریریں کریں اور دوست ٹھنڈے دل سے سنیں باہر کے احمدیوں کو تو گالیاں سننے کی عادت ہوتی ہے مگر یہاں تو خد اتعالیٰ کسی کو بھیج دیتا ہے لوکل کمیٹی کو چاہئے کہ ہر محلہ سے ایسے لوگ مقرر کر دے جو ان سے میں ان کی دعوتیں کریں قلوب کو انہیں ذرائع سے فتح کرو۔جو خدا نے بتائے ہیں اور اس تلوار سے دشمن کو فتح کرو جو براہین دلیل نیکی صداقت اور راستبازی و خوش اخلاقی کی تلوار ہے"۔احرار کو تبلیغ کرنے کی تلقین کرتے ہوئے دوبارہ ارشاد فرمایا کہ - ”یہاں ایسے فتنے پیدا کئے جارہے ہیں جن کی غرض یہ ہے کہ وہ ہمارے اخلاق پر دھبہ لگائیں پھر یہاں کچھ احراری آگئے ہیں بعض پولیس کے لوگ ہیں جو ہمارے خلاف کوشش کر رہے ہیں کچھ غیر احمدیوں میں سے کھڑے ہو گئے ہیں کچھ سکھوں اور ہندوؤں میں سے ان سب کی اصل غرض یہ ہے کہ وہ دنیا کے سامنے ہم پر یہ الزام لگا ئیں کہ ہم اخلاق کے کچے ہیں۔۔۔میں نے توجہ دلائی تھی کہ ایسے