تاریخ احمدیت (جلد 6)

by Other Authors

Page 300 of 619

تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 300

د جلد ؟ MAY 14 الوہیت مسیح پر مناظرہ کرنے کے لئے للکارا۔پادری صاحب کہنے لگے میں عصمت انبیاء پر مناظرہ کرنا نہیں چاہتا۔ہاں الوہیت مسیح پر مناظرہ کے لئے تیار ہوں مگر اس شرط کے ساتھ کہ مولوی محمد شاہ صاحب ثالث ہوں اور آپ محض میرے ولا کل کو توڑیں۔قاضی صاحب نے جواب دیا مجھے یہ شرط بھی منظور ہے۔مگر پہلے اپنے پیش کردہ ثالث سے منظوری لے لو۔اس پر مولوی محمد شاہ صاحب کہنے لگے میں ثالث نہیں بنتا۔میرے متعلق پہلے ہی عجیب قسم کے خیالات ظاہر کئے جارہے ہیں۔اس طرح پبلک پر واضح ہو گیا کہ پادری عبدالحق صاحب نے ثالثی کی شرط محض میدان مناظرہ سے فرار کے لئے لگائی تھی اور یہ کہ پادری صاحب پہلے دن ہی ایسی منہ کی کھا چکے تھے کہ اب وہ احمدیوں سے مناظرہ کی تاب نہیں رکھتے تھے۔مناظره امر تسر: مولوی ثناء اللہ صاحب امرتسری نے ۳۰/ ستمبر ۱۹۳۴ء کی رات کو ڈھاب کھٹیکاں میں ایک جلسہ کیا اور حضرت مسیح موعود کی عمر کے موضوع پر مبادلہ خیالات کی دعوت دی جس پر علامہ مولانا جلال الدین صاحب شمس اور مولوی فضل الدین صاحب وکیل تشریف لے گئے۔علامہ شمس صاحب نے حضور علیہ السلام کی عمر سے متعلق الہامات کے اصل الفاظ پیش کر کے حضور کے الفاظ بلکہ خود مولوی ثناء اللہ صاحب امرتسری کی تحریرات سے ثابت کر دکھایا کہ الہام الہی کے مطابق حضور نے ۷۵ سال کی عمرپائی۔مناظرہ آڑھا ضلع گیا: یہاں ۲۰-۲۱/ اکتوبر کو مولانا غلام احمد صاحب فاضل بد و ملی نے غیر احمدیوں سے چار موضوعات پر مناظرہ کیا۔آخر میں غیر احمدیوں نے تالیاں بجائیں اور احمدیوں کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔حتی کہ ہندوؤں کو بھی روکا گیا کہ احمدیوں کے ہاتھ کوئی چیز نہ بیچیں۔مناظرہ سونگھڑہ (کٹک) یہاں سید ضیاء الحق صاحب بی۔اے بی ٹی اور قریشی محمد حنیف صاحب نے غیر احمدیوں سے دو کامیاب مناظرے کئے اور جب غیر احمدی اصحاب سے تیسرے مناظرے کی شرائط طے کرنے کو کہا گیا تو انہوں نے ہاتھ ہلا کر بس بس کی آواز میں بلند کر دیں - 1 مناظرہ کلکتہ: ایک تعلیم یافتہ بنگالی نوجوان کے قبول احمدیت پر اس کے رشتہ داروں نے مناظرہ کا مطالبہ کیا اور ۲ نومبر ۱۹۳۴ء کی تاریخ مقرر کی گئی۔قادیان سے مولوی محمد سلیم صاحب فاضل تشریف لے گئے اور مولوی محمد یوسف صاحب امرتسری سے تینوں اختلافی مسائل پر مناظرہ کیا۔جس سے سعید الفطرت لوگوں کے لئے تحقیق کا دروازہ کھل گیا۔0 مناظرہ کلا سواله ۴-۵/ نومبر کو معاشہ مولوی محمد عمر صاحب فاضل نے پنڈت چرنجی لال پریم صاحب سے صداقت مسیح موعود " اور " ویدوں کی تعلیم " پر مناظرہ کیا۔پنڈت صاحب احمدی مناظر 12-1 ۱۶۷۵