تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 269
تاریخ او ۲۵۵ ۵۵۳٬۵۵۲ آخر نومبر ۱۹۴۴ء میں پینتیس ہزار شلنگ سے یہ مسجد پایہ تکمیل تک پہنچ گئی۔حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے اس کا نام مسجد فضل تجویز فرمایا اور ۱۴ / د سمبر ۱۹۴۴ء کو اس کا باقاعدہ افتتاح مکرم شیخ مبارک احمد صاحب نے کیا۔اس تقریب کے لئے سلطان آف زنجبار بگور نر ٹانگانیکا گورنر کینیا کالونی چیف سیکرٹری ٹانگا نیکا ڈائریکٹر محکمہ تعلیم ، ایڈ منسٹریٹر سیکرٹری ، امریکن پولش اور نیدرلینڈ کے قونصلوں ، اثنا عشری، سنی کمیونٹی اور پارسی کمیونٹی نے پر جوش پیغامات بھجوائے تھے۔اسی طرح دنیا میں پھیلی ہوئی احمدی جماعتوں نے بذریعہ تار مبارکباد کے پیغامات دیئے۔جو چو ہدری مختار احمد صاحب ایاز نے پڑھ کر سنائے۔اس علاقہ کے بااثر اخبارات ایسٹ افریقن سٹینڈرڈ " - " تانگانیکا سٹینڈرڈ"۔افریقہ سینٹنیل"۔کینیاڈیلی میل" اور "براز" نے افتتاح کی تفصیلی خبر شائع کی اور ۱۶ / جنوری ۱۹۴۵ء کو نیروبی ریڈیو سٹیشن سے یہ تقریب نشر کی گئی۔علاوہ ازیں حکومت کے خاص انتظام کے تحت بی بی سی سے ایک خاص مضمون بھی نشر کیا گیا۔مشرقی افریقہ کے لئے نئے مجاہدین کی مشرقی افریقہ میں تبلیغ کا کام چونکہ پہلے سے بہت روانگی اور دائرہ تبلیغ میں وسعت بڑھ چکا تھا اس لئے حضرت امیر المومنین خلیفتہ المسیح الثانی نے مرکز سے نئے مجاہدین بھجوانے کا فیصلہ فرمایا۔سب سے پہلے مولوی نور الحق صاحب انور ۲۲ / اکتوبر ۱۹۴۵ء C کو قادیان سے روانہ ہوئے اور ۱۷/ نومبر ۱۹۴۵ء کی صبح کو ممباسہ پہنچے۔مکرم مولوی نور الحق انور کے پہنچنے کے بعد مکرم چوہدری عنایت اللہ صاحب نے (جو ان دنوں مشرقی افریقہ ملٹری میں ملازم تھے ) زندگی وقف کر دی اور اسلامی فوج کے سپاہیوں میں داخل ہو گئے اور جولائی ۱۹۴۶ ء سے اسی ملک میں تبلیغی خدمات بجالانے لگے اور ایک لمبے عرصہ تک نیروبی کسوموں، جنجہ ٹبورا اور دار السلام و غیره مقامات پر نہایت محنت و خلوص سے اعلائے کلمتہ اللہ میں مصروف رہے۔۵۵۰ مکرم چوہدری عنایت اللہ صاحب کے میدان تبلیغ میں آنے کے بعد فروری ۱۹۴۷ء میں چھ مجاہدین کا ایک قافلہ قادیان سے بھیجوایا گیا جو میر ضیاء اللہ صاحب ، مولوی فضل الہی صاحب بشیر سید ولی اللہ صاحب، مولوی عنایت اللہ صاحب خلیل CD مولوی جلال الدین صاحب قمر اور حکیم محمد ابراہیم صاحب پر مشتمل تھا۔یہ مبلغین ۲۸ فروری ۱۹۴۷ء کو دار السلام پہنچے۔اور سن ۵۳ تین ماہ تک ثبورا میں مکرم شیخ مبارک احمد صاحب سے سواحیلی سیکھنے اور دوسری ضروری ٹریننگ لینے کے بعد آخر جون ۱۹۴۷ء میں نیروبی کسوموں ، یوگنڈا ٹانگانیکا اور ٹبور ا میں متعین کر دیئے گئے۔