تاریخ احمدیت (جلد 6)

by Other Authors

Page 183 of 619

تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 183

تاریخ احمدیت - جار ؟ فرماتے ہیں۔(AF بیکسے شد دین احمد پیچ خویش و یار نیست ہر کے در کار خود با دین احمد کار نیست اسی طرح فرماتے ہیں۔ہر طرف کفر است جو شاں ہمچو افواج یزید دین حق بیمار و بیکس بیچو زین العابدین ان حالات میں ان پر کیا ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں اور ان کے دلوں میں کس قسم کے احساسات ہونے چاہئیں۔یہ ہر شخص اپنے ظرف کے مطابق خود سمجھ سکتا ہے۔میں جانتا ہوں کہ جب ایک کمزور انسان کسی کو بلندی پر گامزن دیکھتا ہے جب ایک دولتمند کی دولت اور عہدہ دار کے عہدہ پر نظر ڈالتا ہے تو اس کے دل میں لانچ آتا ہے اور وہ کہہ اٹھتا ہے کہ میں بھی کیوں ایسا ہی نہ بنوں۔میں تسلیم کرتا ہوں کہ بے شک ایسا ہوتا ہے مگر یہ ساری چیزیں اس وقت بھی تھیں جب ہوازن کے سامنے صحابہ صف آراء تھے۔ان کے سامنے بھی ان کے بیوی بچے تھے۔ان کے سامنے بھی یہ بات تھی کہ اگر وہ ہوازن کے تیر اندازوں کے سامنے ہوئے تو ان کے سینے چھلنی ہو جائیں گے اور وہ چند منٹوں میں ہی خاک و خون میں لوٹیں گے مگر ان تمام امور کے باوجود انہوں نے رسول کریم کی آواز پر اپنی بیویوں اور بچوں کو بھلا دیا۔اور ایک ہی مقصد اپنے سامنے رکھا کہ جس طرف خدا کار سول بلا تا ہے اسی طرف جائیں۔آج دجالی فتنہ جس رنگ میں دنیا پر غالب ہے اس کی تصویر کھینچنے کی مجھے ضرورت نہیں کوئی چیز آج اسلام کی باقی نہیں نہ تمدنی احکام قائم ہیں اور نہ شخصی احکام قائم ہیں ہر چیز میں آج تبدیلی کر دی گئی ہے پس جب تک اسے مٹانے کے لئے ہمارے اندر دیوانگی نہ ہوگی جب تک ہمیں اس تہذیب مغربی سے بغض نہ ہو گا اتنا بغض کے اس سے بڑھ کر ہمیں کسی اور چیز سے بغض نہ ہو اس وقت تک ہم کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔ہم میں سے جو بھی شخص مغربی تہذیب کا دلدادہ ہے جو بھی اس تہذیب سے متاثر ہے۔وہ روحانی میدان کا اہل نہیں۔جس تہذیب نے ہمارے مقدس آقا کی تصویر کو دنیا کے سامنے برے رنگ میں پیش کیا ہے۔جس تہذیب نے اسلامی تمدن کی شکل کو بدل دیا۔جب تک اس کی ایک ایک اینٹ کو ریزہ ریزہ نہ کر دیں کبھی چین اور اطمینان کی نیند سو نہیں سکتے وہ لوگ جو یورپ کی نقالی کرتے ہیں جو مغربیت کی رو میں بہتے چلے جاتے ہیں۔وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔ہمارے تن بدن میں تو ان کی ہر چیز کو دیکھ کر آگ لگ جانی چاہئے۔کیونکہ ہم اور مغربیت ایک جگہ نہیں جمع ہو سکتے۔یا ہم زندہ رہیں گے یا مغربیت زندہ رہے گی۔یہ مت خیال کرو کہ ہم تو انگریزوں کے دوست ہیں پھر مغربیت کے متعلق میں ایسے خیال کیوں