تاریخ احمدیت (جلد 6)

by Other Authors

Page 130 of 619

تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 130

تاریخ احمدیت۔جلد ؟ مسلمانوں کے خلاف جدید محاذ جنگ قائم کرتے ہوئے سیوا سنگھ کے نام سے رضا کاروں کی ایک فوج تیار کرنے اور مسلمانوں کو جلد سے جلد شدھ کر کے ہندو بنانے کا فیصلہ کیا۔اخبار "الفضل " نے مسلمانوں کو ہندوؤں کے ان ناپاک عزائم سے خبردار کرنے کے لئے ایک مفصل شذرہ سپرد قلم کیا۔سالانہ جلسه ۱۹۳۳ء اس سال کا سالانہ جلسہ رمضان المبارک کے مہینہ میں آیا۔جس کی وجہ سے بعض نئی قسم کی دقتیں پیش آئیں مگر ان پر قابو پالیا گیا۔اور سخت سردی کے باوجود منتظمین اور کارکن سخت مشقت اٹھا کر روزہ داروں کے لئے انکار اور سحری کے وقت کھانا پہنچاتے رہے۔جلسہ سے قبل حضرت امیر المومنین خلیفتہ المسیح الثانی نے ارشاد فرمایا کہ روزہ دار ہونے کی وجہ سے بلند آواز سے تقریر نہ کر سکوں گا۔اس لئے سر دست اس جلسہ کے لئے آلہ نشر الصوت کرایہ پر منگوانے کا انتظام کیا جائے۔اس حکم کی تعمیل میں صوفی محمد ابراہیم صاحب بی۔ایس۔سی لاہور بھجوائے گئے مگر جب انہوں نے بذریعہ تار اطلاع دی کہ PAR کمپنی والے تین دن کے لئے پانچ سو روپیہ کرایہ لاؤڈ سپیکر کا طلب کرتے ہیں نیز پتہ چلا کہ اچھا مائیکرو فون ان دنوں لاہور میں دستیاب نہیں ہو سکتا۔لہذا حضور نے اس سال لاؤڈ سپیکر کرایہ پر منگوانے کی اجازت نہ دی اور فرمایا مستقل انتظام کے لئے غور کیا جائے۔تاہم اس دقت کے باوجود حضور نے حسب دستور سالانہ جلسہ پر تین بار خطاب فرمایا۔آخری تقریر جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وحی سے متعلق تھی نہایت پر معارف اور بے حد ایمان افروز تھی یہ تقریر تین بجے سے سو پانچ بجے تک جاری رہی۔اس جلسہ پر ۲۸ / دسمبر کی رات تک بیعت کرنے والوں کی تعداد ۳۶۴ شمار کی گئی جن میں معزز تعلیم یافتہ اور بار سوخ غیر احمدی اصحاب کے علاوہ بعض غیر مبایعین بھی شامل تھے۔بیرونی مشنوں کی تبلیغی سرگرمیوں ۱۹۳۳ء میں جماعت احمدیہ کے بلاد غیر میں پانچ پر سیدنا خلیفتہ المسیح الثانی کا تبصرہ مستقل مشن قائم تھے ۱۔امریکہ ۲- جادا ۳- انگلستان ۴ شام و مصر ۵- مغربی افریقہ ۱۲۹۸ A سید نا حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے سالانہ جلسہ ۱۹۳۳ء کے موقعہ پر ان کی تبلیغی سرگرمیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے فرمایا۔سال حال میں تبلیغ کے عملی نتائج بھی اچھے نکلے ہیں امریکہ میں کئی نئی جماعتیں قائم ہوئی ہیں سات آٹھ نئی جماعتیں بنی ہیں اسی طرح جار میں بہت کامیابی حاصل ہو رہی ہے یہ برکتیں اللہ تعالیٰ کی