تاریخ احمدیت (جلد 6)

by Other Authors

Page 121 of 619

تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 121

تاریخ احمدیت جلد ۶ ۱۲۱ پہلا باب (فصل هشتم) صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب اور صاحبزادہ صاجزادہ مرزا مظفر احمد صاحب (خلف قمرالانبیاء حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب) ۳۰/ مرزا ظفر احمد صاحب کا سفر ولایت اگست ۱۹۳۳ء کو قادیان سے بغرض تعلیم انگلستان کے لئے روانہ ہوئے۔2۔تاریخ احمدیت میں چونکہ یہ پہلا موقعہ تھا جبکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک پوتا بیرونی ممالک میں تعلیم کی خاطر جا رہا تھا اس لئے حضرت خلیفتہ المسیح الثانی اور حضرت قمر الانبیاء نے صاحبزادہ صاحب کی روانگی پر اپنے قلم سے ان کو اہم ہدایات تحریر کر کے عطا فرما ئیں۔حضور کے ارشادات کا شخص یہ تھا۔آپ کو لوگ اس نگاہ سے دیکھیں گے کہ آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پوتے ہیں پس ہمیشہ اس امر کا خیال رکھیں کہ آپ کے ہاتھ میں اپنی عزت کی حفاظت کا ہی کام نہیں ہے بلکہ سلسلہ کی عزت بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی عزت کی حفاظت کی بھی ذمہ داری ہے۔ہماری جماعت کو اللہ تعالٰی نے اس زمانہ کی مادیت کا مقابلہ کرنے کے لئے کھڑا کیا ہے پس آپ کو دعاؤں پر خاص زور دینا چاہئے۔ہمیشہ کوشش کریں کہ نمازوں میں باقاعدگی ہو۔نمازیں وقت پر ادا ہوں اور اگر ہو سکے تو باجماعت ادا ہوں۔- قرآن شریف کا سمجھ کر مطالعہ کرتے رہیں کہ اس میں سب نور اور ہدایت ہے۔اگر غور سے پڑھیں گے تو معلوم ہو گا کہ یورپ باوجود ترقی کے اس مقابلہ میں ابھی تاریکی میں پڑا ہوا ہے۔-2 ہر ممکن کو شش احمدیوں سے ملتے رہنے کی کرتے رہیں۔خصوصا مسجد میں آنے کی۔ہمیشہ اچھے دوستوں سے تعلق پیدا کریں اور اپنے حلقہ میں تبلیغ اسلام کرتے رہیں اور اچھے نوجوانوں کو انگریز ہوں یا ہندوستانی مسجد میں لے جانے کی کوشش کریں کہ اس سے دل کو نور حاصل ہوتا ہے۔مقامی مبلغ وہاں کا امام اور امیر ہے اس کی پوری فرمانبرداری کرنی چاہئے۔