تاریخ احمدیت (جلد 5)

by Other Authors

Page 736 of 819

تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 736

تاریخ احمدیت جلده 708 تحریک آزادی کشمیر اور جماعت احمدیہ حلقوں کی طرف سے بھی خراج تحسین ادا کیا گیا چنانچہ حکیم احمد الدین صاحب صدر جماعت "المشائخ " سیالکوٹ نے اپنے رسالہ قائد اعظم بابت ماہ جنوری ۱۹۴۹ ء میں لکھا:۔" اس وقت تمام مسلم جماعتوں میں سے احمدیوں کی قادیانی جماعت نمبر اول پر جاری ہے وہ قدیم سے منتظم ہے نماز روزہ وغیرہ امور کی پابند ہے یہاں کے علاوہ ممالک غیر میں بھی اس کے مبلغ احمدیت کی تبلیغ میں کامیاب ہیں۔قیام پاکستان کے لئے مسلم لیگ کو کامیاب بنانے کے لئے اس کا ہاتھ بہت کام کرتا تھا جہاد کشمیر میں مجاہدین آزاد کشمیر کے دوش بدوش جس قدر احمدی جماعت نے خلوص اور درد دل سے حصہ لیا ہے اور قربانیاں کی ہیں ہمارے خیال میں مسلمانوں کی کسی دوسری جماعت نے ابھی تک ایسی جرات اور پیش قدمی نہیں کی ہم ان تمام امور میں احمدی بزرگوں کے مداح اور مشکور ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی انہیں ملک و ملت اور مذہب کی خدمت کر نیکی مزید توفیق بخشے"۔ای طرح گلزار احمد صاحب فدا ایڈیٹر اخبار "جہاد" سیالکوٹ نے اپنے اخبار مورخہ ۱۶ / جون ۱۹۵۰ء میں لکھا۔” فرقان بٹالین نے مجاہدین کشمیر کے شانہ بشانہ ڈوگرہ فوجوں سے جنگ کی۔اور اسلامیان کشمیر کے اختیار کردہ موقف کو مضبوط بنایا۔فرقان بٹالین کے نظم و نسق پر ایک طائرانہ نظر بالآخر فرتان ٹائین کے نظم ونسق پر ایک طائرانہ نظر ڈالنا ضروری ہے۔فرقان بٹالین کی نصرت کمپنی کے کمانڈر کیپٹن عبد المنان صاحب دہلوی (تمغہ " خدمت پاکستان") تحریر فرماتے ہیں۔: دو بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم فرقان فورس کمانڈر : کمانڈنگ آفیسر :- لیفٹیننٹ کرنل شیر ولی صاحب سردار بہادر (او- بی۔آئی) سیکنڈ ان کمان- میجر عبد الوہاب صاحب - ایڈجوٹینٹ میجر اسلم حیات صاحب قریشی فیروز محی الدین صاحب مولوی محمد صدیق صاحب فاضل کوارٹر ماسٹر صاحب۔لیفٹیننٹ چوہدری فیروز الدین صاحب امرتسری میڈیکل آفیسر کیپٹین ڈاکٹر قاضی عبدالرحمن صاحب