تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 735
تاریخ احمدیت جلد ۵ 707 تحریک آزادی کشمیر اور جماعت احمدیہ یعنی ہم وہ لوگ ہیں جنہوں نے آنحضرت ﷺ سے بیعت کی ہے کہ آخر دم تک جہاد کرتے رہیں گے۔فائح الدین " حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر اسی روز شام کو بجے مجاہدین کے اعزاز میں ایک خاص تقریب منعقد کی گئی جس میں (حضرت احمد صاحب کا خطاب اور ایک اہم اعلان خلیفتہ المسیح الثانی کے ارشاد پر اور حضور کی نیابت میں (1) حضرت صاحبزادہ مرزا عزیز احمد صاحب ناظر اعلیٰ نے سلامی لی۔مولوی عبد الرحیم صاحب درد نے کمانڈر انچیف پاکستان کا پیغام پڑھ کر سنایا ازاں بعد حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب فاتح الدین نے ایک مختصر لیکن پر معارف تقریر فرمائی جس میں فرقان بٹالین کی تاریخ مجاہدین کے کار ہائے نمایاں پر روشنی ڈالنے کے علاوہ خدائی تائید و نصرت کے ایمان افروز واقعات بھی بیان فرمائے جن سے نہ صرف بٹالین کے جوانوں نے بلکہ دوسرے لوگوں نے بھی یہ محسوس کیا کہ خداتعالی کے فرشتے ان کی مدد اور حفاظت پر مامور ہیں چنانچہ مجاہدین بعض انتہائی شدید قسم کے خطرات میں سے محفوظ بچ نکلتے رہے اور بعض اوقات دشمن کے گولے اور بم نشانے پر لگنے کے باوجود کوئی گزند نہ پہنچا سکے حضرت صاحبزادہ صاحب نے اپنی تقریر کے آخر میں یہ اعلان فرمایا۔"ہم نے کشمیر میں اپنے شہید چھوڑے ہیں جگہ جگہ ان کے خون کے دھبوں کے نشان چھوڑے ہیں ہمارے لئے کشمیر کی سرزمین اب مقدس جگہ بن چکی ہے ہمارا فرض ہے کہ جب تک ہم کشمیر کو پاکستان کا حصہ نہ بنائیں اپنی کوششوں میں کسی قسم کی کو تاہی نہ آنے دیں۔" اگرچہ کامیاب جدوجہد کے بعد فرقان کو سبکدوش کیا جا رہا ہے لیکن جس جہاد کا ہم نے خدا سے وعدہ کیا ہے اس میں سبکدوشی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔خدا تعالیٰ کا منشاء یہی معلوم ہوتا ہے کہ قربانیوں کا یہ دور چلتا جائے اور اس نیت کی ہر نئی قربانی سلسلہ کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ کرنے کا موجب ثابت ہوتی رہے۔۔۔۔اندریں حالات ہمارا فرض ہے کہ ہم ان قربانیوں کے لئے ہر وقت تیار رہیں تاوقت آنے پر ہم پیچھے رہنے والوں میں شمار نہ ہوں بلکہ اس طرح اپنی جانیں پیش کرتے چلے جائیں جس طرح ایک پر دانہ دیوانہ وار آگے بڑھتا ہے اور شمع پر اپنی جان نچھاور کر دیتا ہے شمع کی لو اس کی ہستی کو ختم کر دیتی ہے لیکن ہمارا محبوب تو خدا تعالیٰ ہے اس کے راستے میں اگر ہم اپنی جانیں قربان کریں گے تو پھر وہ ہمیشہ ہمیش کے لئے ہم پر اپنے انعامات کی بارش کرتا چلا جائے گا"۔فرقان بٹالین کے کارناموں پر غیروں کا خراج تحسین فرقان بٹالین کے جانباز مجاہدوں کو غیر از جماعت