تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 732
تاریخ احمدیت جلد ۵ 704 تحریک آزادی کشمیر اور جماعت احمد یہ شهادت ۲۰ / اکتوبر ۱۹۴۸ء مقام شهادت باغسر ) چوہدری منظور احمد مرحوم ولد چوہدری دین محمد صاحب چک ۹۳ ڈا کھا نہ ہڑالہ آباد تحصیل فورٹ عباس ( تاریخ شہادت ۷ / دسمبر ۱۹۴۸ء مقام شهادت با خسر) - عبد الرزاق مرحوم ولد چوہدری محمد علی چک ۶۸ ٹھیکریوالہ ضلع لائلپور ( تاریخ شهادت ۲۱/ دسمبر (۶۴۸ - سخی جنگ مرحوم عرف منگا ولد امام بخش مرحوم موضع بھڑ تا نوالہ ضلع سیالکوٹ ( تاریخ شہادت ۱۶ ۱۷ جنوری ۱۹۴۹ء عمر ۳۸ سال مقام شهادت بھمبر) غلام یسین مرحوم ولد چوہدری غلام نبی صاحب اور حجمه ضلع سرگودها ( تاریخ شهادت یکم فروری ۱۹۴۹ء مقام شہادت بھمبر) محمد خان مرحوم دلد ابراہیم صاحب بھینی ضلع شیخو پوره ( تاریخ شهادت ۱۸/ مارچ ۶۱۹۴۹ ان کے صاحبزادے مکرم مولوی مبارک احمد نجیب صاحب مخلص مربی سلسلہ ہیں۔آجکل نظارت اشاعت میں اچھا علمی کام کر رہے ہیں۔(الفضل انٹر نیشنل لنڈن مطبوعہ 9 جولائی تا ۱۵ جولائی ۱۹۹۹ء)۔بشیر احمد ریاض مرحوم ولد دیوان صاحب ما نسر کیمپ ( تاریخ شهادت ۹ / اکتوبر ۱۹۴۹ء مقام شهادت باغسر) - عبد الرحمن مرحوم ولد ولی محمد صاحب واہ کیمپ ( تاریخ شهادت ۱۵/ جون ۱۹۵۰ء مقام شهادت فرقان کیمپ متصل سرائے عالمگیر)۔بنا کردند خوش رسے بخاک و خون غلطیدن خدا رحمت کند این عاشقان پاک طینت را فرقان بٹالین کی تقریب سبکدوشی حکومت پاکستان نے فوری تصفیے اور اقوام متحدہ کے نمائندوں کے کام میں مکمل تعاون کے پیش نظر بالآخر فیصلہ کیا کہ تمام رضا کار سپاہیوں کو آزاد کشمیر کے محاذ سے واپس بلا لیا جائے چنانچہ اس تعلق میں ۱۵/ جون ۱۹۵۰ء کو فرقان بٹالین کی سبکدوشی کے احکام جاری کئے گئے اور ۱۷/جون ۱۹۵۰ء کو فرقان کیمپ ( متصل سرائے عالمگیر) میں ایک خصوصی تقریب کے ذریعہ اس کی سبکدوشی عمل میں آئی پاکستانی فوج کے کمانڈر انچیف جنرل ڈگلس گریسی) چونکہ باہر دورہ پر تھے اس لئے انہوں نے ایک خاص پیغام بھیجوایا جسے پاکستانی فوج کے بریگیڈیر شیخ نے پریڈ کے معائنہ اور مارچ پاسٹ کے وقت سلامی لینے کے بعد پڑھ کر سنایا۔اس موقعہ پر حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر کے بعض اعلیٰ اور فوجی افسر بھی تشریف فرما تھے اس پیغام کی ڈرافٹنگ بریگیڈ میٹر کے ایم شیخ ہی نے کی تھی۔