تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 721
تاریخ احمدیت جلد ۵ 693 تحریک آزادی کشمیر اور جماعت احمدیہ وفات سے چند روز قبل وہ گلگت کے سرکاری دورے پر جانے کی تیاریاں کر رہے تھے اپنے ساتھ ادویات بھی لے جارہے تھے۔چنانچہ وہ ادویات کے گودام میں جب داخل ہوئے تو معلوم ہوا کہ سپرٹ کا ایک بیرل ٹوٹ گیا ہے اور سپرٹ فضا میں پھیل رہی ہے۔دراصل اندر آگ لگی ہوئی تھی۔ڈاکٹر صاحب موم سے بیرل کو بند کرنے کی کوشش میں آگ کی لپیٹ میں آگئے۔مگر وہاں سے بھاگنے کی بجائے گودام کی آگ بجھانے میں مصروف ہو گئے اور تن تنہا آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہو گئے۔لیکن ان کا پورا جسم جل گیا۔پھر بھی حوصلہ نہ ہارا اور جھلسے ہوئے اپنے گھر جو شہزادہ کو ٹھی کے قریب تھا پہنچنے میں کامیاب ہو گئے اور بالآخری ایم ایچ راولپنڈی میں دو روز تک زندگی و موت کی کش مکش میں مبتلا رہنے کے بعد اپنی جان جاں آفرین کے سپرد کر دی۔وفات کے وقت ان کی عمر ۳۶ برس تھی۔ساتھیوں نے ان کی المناک وفات کو شہادت کا نام دیا ڈاکٹر صاحب کی وفات کے بعد ان کے اہل و عیال پر کیا گزری ؟ یہ ایک حسرت ناک داستان ہے ان کا بیٹا نصیر محمود وانی اس وقت دو برس کا تھا۔اب عہد جوانی میں داخل ہو چکا ہے۔اس کو اپنے نامور باپ کی طرح اپنی تعلیم و تدریس کے لئے بہت جدوجہد کرنی پڑی۔وہ ہنوز ذریعہ معاش کے لئے سرگرداں ہے وہی قومی درد اس نوجوان کے دل میں موجزن ہے جو باپ کے دل میں تھا۔چند سال پیشتر جب بھارتی طیارہ "گنگا کے اغوا کے سلسلے میں حکومت نے چند کشمیری حریت پسندوں کو گرفتار کیا تو ان میں نصیر محمود وانی بھی تھا"۔(رسالہ "حکایت " لا ہو ر د سمبر ۱۹۷۳ء صفحه ۹۰ تا ۹۲) کشمیر اور حیدر آباد کو فوری طور پر متوازی مہاراجہ صاحب کشمیر نے ابھی ہندوستان سے الحاق کا اعلان نہیں کیا تھا کہ حضرت خلیفہ امسیح سطح پر حل کرنے کا بروقت مشورہ الثانی ایدہ اللہ تعالٰی نے ۱۹ / اکتوبر ۱۹۴۷ء کو انکشاف فرمایا کہ "کشمیر مخفی سمجھوتہ ہندوستان سے کر چکا ہے۔اور دنیا کو یہ دکھانے کے لئے کہ کشمیر نے جو فیصلہ کیا ہے ملک کی اکثریت کی رائے کے مطابق ہے۔اس فیصلہ کو چھپایا جا رہا ہے اور یہ کو ششی کی جارہی ہے کہ مسلمانوں کا کچھ حصہ تو ڑ کر ملک کی اکثریت سے بھی اعلان کروا دیا جائے کہ وہ انڈین یونین میں ملنا چاہتے ہیں "۔نیز تحریر فرمایا - "حیدر آباد اور کشمیر کے سوال متوازی ہیں۔اور ایک کا فیصلہ دوسرے کے فیصلہ کے ساتھ بندھا ہوا ہے۔۔۔۔۔عقلی طور پر ان دونوں ریاستوں کے فیصلے دو اصول میں سے ایک پر مبنی ہو سکتے ہیں یا تو اس اصل پر کہ جدھر راجہ جانا چاہے اس کو اجازت و۔۔۔۔دو سرے اس اصل پر فیصلہ ہو | I+A !