تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 705
تاریخ احمدیت۔جلده 677 تحریک آزادی کشمیر اور جماعت احمدیہ جائیں تو ان کا کوئی زبردست سے زبر دست دشمن بھی ان کو نیچا نہیں دکھا سکتا شیخ صاحب نے فرمایا۔کوئی بھی شخص جو اپنے آپ کو مسلمان کہلائے اور لا اله الا الله محمد رسول اللہ کا کلمہ پڑھتا ہو وہ مسلمان ہے اور کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ اس کے مسلمان ہونے سے انکار کرے ہر وہ مسلمان جو اپنی قوم کے لئے خدمات پیش کرے گا۔مسلم کانفرنس خوشی کے ساتھ قبول کرے گی۔اگر کسی جماعت یا گروہ کا یہ مطالبہ ہو کہ احمدیوں کو کانفرنس یا قومی کاموں سے علیحدہ کیا جائے تو میری ان سے التماس ہے کہ خود ہی کانفرنس سے علیحدہ ہو جائیں کیونکہ مسلم کانفرنس کے اہل الرائے اصحاب کا قائم شدہ اصول یہی ہے کہ ہر ایک مسلمان بلا تمیز فرقہ بندی مسلم کانفرنس میں شامل اور قومی خدمات میں حصہ لینے کا حقدار ہے۔جب تک میرا تعلق مسلم کانفرنس کے ساتھ ہے میں اس اصول پر سختی سے کاربند رہوں گا۔میں حنفی اہلحدیث سنی شیعہ احمدی فرقوں کی کوئی تمیز نہیں کروں گا"۔