تاریخ احمدیت (جلد 5)

by Other Authors

Page 696 of 819

تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 696

تاریخ احمدیت۔جلد ۵ 668 تحریک آزادی کشمیر اور جماعت احمدیہ اخبار اصلاح کا عملہ یہ بلند پایہ اخبار محمد امین صاحب قریشی کی ادارت میں نکلنا شروع ہوا۔۱۰/ ستمبر ۱۹۳۴ء سے مولوی غلام احمد صاحب میر مولوی فاضل اس کے مدیر اور قریشی صاحب مدیر معادن مقرر ہوئے ۱۵/ مارچ ۱۹۳۵ء سے دوبارہ قریشی صاحب مدیر کے فرائض بجالانے لگے۔اپریل ۱۹۳۶ء میں جبکہ اخبار بند ہو چکا تھا چوہدری عبد الواحد صاحب نے مدیر اعلیٰ کی حیثیت سے زمام ادارت سنبھالی اور قریشی صاحب مدیر معاون بنائے گئے ۹/ دسمبر ۱۹۳۸ء سے خواجہ عبد الغفار صاحب ڈار مولوی فاضل اس کے ادارہ تحریر میں منسلک ہو گئے۔اور چوہدری عبد الواحد صاحب مدیر اعلیٰ کی رفاقت میں مدیر اصلاح" کے فرائض ادا کرنے لگے۔اور محمد امین صاحب قریشی اور خواجہ غلام رسول صاحب کا گہرا اور پر خلوص تعاون بھی اسے حاصل رہا۔ادارہ اصلاح ملت و قوم کی ترجمانی کا حق خوش اسلوبی سے ادا کر رہا تھا کہ ۱۹۴۷ء میں شورش اٹھ کھڑی ہوئی اور دونوں اصحاب کو سرینگر سے ہجرت کر کے پاکستان آجانا پڑا تحریک آزادی کشمیر کی آواز کو بلند سے بلند تر کرنے میں چوہدری عبد الواحد صاحب نے جو غیر معمولی جدوجہد کی ہے اس کا مفصل تذکرہ اپنے مقام پر آرہا ہے تاہم اس جگہ یہ بتانا مناسب ہو گا کہ مورخ کشمیر نشی محمد الدین صاحب فوق نے اپنی کتاب " تاریخ اقوام کشمیر میں ادارہ اصلاح کا ایک گروپ فوٹو شائع کیا جس میں چوہدری عبد الواحد صاحب خواجہ عبد الغفار صاحب ڈار ، غلام محی الدین صاحب اور ایم عبد الرحمن صاحب موجود ہیں۔فوق صاحب نے اس کتاب میں چوہدری صاحب کا ذکر مندرجہ ذیل الفاظ میں کیا ہے: اپریل ۱۹۳۶ء میں مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب امام جماعت احمد یہ قادیان نے آپ کو ایڈیٹر " اصلاح" مقرر کیا۔جس وقت آپ ایڈیٹر مقرر ہوئے اخبار اصلاح کچھ عرصہ کے بعد بند ہو گیا تھا آپ کی محنت اور تگ و دو سے یہ اخبار ترقی کر کے کشمیر میں خاص حیثیت حاصل کر گیا آپ نے ریاست کشمیر کے مختلف حصوں اور دشوار ترین علاقوں کے پا پیادہ دورے کئے ہیں یہ تک کہ بداخ جیسے دور دراز علاقہ میں پہنچے ہیں۔آپ کو ریاست کے اخبار نویسوں میں خاص حیثیت حاصل ہے آپ مسلسل اڑھائی سال کشمیر جر نلسٹس ایسوسی ایشن کے پریذیڈنٹ رہے ہیں۔ar