تاریخ احمدیت (جلد 5)

by Other Authors

Page 695 of 819

تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 695

في احمد يمد جلده 667 تحریک آزادی کشمیراور جماعت احمدیہ لسٹ پر بھی ہے کشمیر کے اخبارات میں سے اس وقت یہی ایک اخبار اس لسٹ پر ہے مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے نہایت دلیری سے اس میں آواز اٹھائی جاتی ہے اسی وجہ سے یہ آئنگر حکومت کے زمانہ میں کئی بار عتاب کا شکار ہوا۔فتح محمد خان صاحب سابق ممبر کشمیر اسمبلی و منظور الحق صاحب جاگیردار پونچھ نے یہ بیان دیا کہ :- " اخبار اصلاح " نے اپنی گزشتہ سات سالہ زندگی میں جسے اس کی آئندہ زندگی کا دیباچہ کہنا چاہئے وطن اور قوم کی مخلصانہ خدمات سرانجام دینے میں بھی کبھی بخل سے کام نہیں لیا اور اپنی ہر دلعزیزی اور با اصول صحافت سے ہرگز انحراف نہیں کیا بلکہ ادارہ نے اخبار کو تجارتی منفعت اور ذاتی اغراض سے بالا رکھ کر حتی المقدور ملک اور قوم کی بے لوث خدمات سرانجام دینے میں کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کیا او راہل ملک کو ہمیشہ صحیح اور پاک رنگ میں اپنے قیمتی مشوروں اور رہنمائی سے متمتع کیا ہے"۔FA خواجہ غلام السیدین صاحب جب ریاست میں اہل کشمیر کی شاندار تعلیمی خدمات بجالانے کے بعد وزارت تعلیم سے ریٹائر ہوئے تو انہوں نے خواجہ عبد الغفار صاحب ڈار مدیر اصلاح کے نام مندرجہ ذیل مکتوب لکھا:- میرے قیام کشمیر کے دوران میں آپ نے تعلیمی معاملات میں جس خلوص اور بے غرضی کے ساتھ محکمہ تعلیم کے ساتھ تعاون کیا میں اس کا تہ دل سے شکریہ ادا کر تا ہوں اگر اخبار نویسوں میں آپ کے اور مولوی عبد الواحد صاحب کی قسم کے چند اور اصحاب ہوتے تو غالبا اس ریاست کی بہتری کی کوششیں زیادہ بار آور ہو تیں۔"اخبار اصلاح کی مقبولیت کا اس سے پتہ چلتا ہے سندھ کے ایک معزز چیئرمین نے ایڈیٹر اصلاح کو لکھا میں نے اخبار اصلاح کے چند پر چوں کا مطالعہ کیا آخر میں اس نتیجہ پر پہنچا کہ اخبار اصلاح واقعی ان صفات کا حامل ہے جو ایک قومی اخبار کے لئے ضروری ہیں آپ کے اخبار کی مصالحانہ پالیسی مسلمانوں کے موجودہ تشتت میں آب بقا کا حکم رکھتی ہے میں کئی دفعہ کشمیر آیا ہوں اور اس خطہ میں بہت وقت گزارا ہے یہاں کا تمدن اور طرز معاشرت بہت حد تک قابل اصلاح ہے جس کا بیڑا آپ نے اٹھایا ہے اصلاح کے اصلاحی مضامین اس قابل ہیں کہ ان پر اہل کشمیر کو دل سے عمل کرنا چاہیئے اس طرح تجارتی مضامین کا مفید سلسلہ کشمیر ایسے ملک میں نہایت موزوں اور مفید ہے میں اصلاح" کے طرز عمل سے بہت خوش ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی اس مفید اخبار کو دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی دے ( شیخ عبدالرحیم و محمد اسمعیل سود اگر ان اسلحه مر(سندھ)