تاریخ احمدیت (جلد 5)

by Other Authors

Page 31 of 819

تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 31

تاریخ احمدیت۔31 خلافت پر خاص طور سے روشنی ڈالی جائے۔۱۹۲۸ء کے پہلے "سیرت النبی کے جلسے کے لئے آپ نے تین عنوانات تجویز فرمائے۔(۱) رسول کریم ﷺ کی بنی نوع انسان کے لئے قربانیاں۔(۲) رسول کریم کی پاکیزہ زندگی (۳) رسول کریم ﷺ کے دنیا پر احسانات دوم : ان مضامین پر لیکچر دینے کے لئے آپ نے سالانہ جلسہ ۱۹۲۷ء پر ایسے ایک ہزار فدائیوں کا مطالبہ کیا۔جو لیکچر دینے کے لئے آگے آئیں تا انہیں مضامین کی تیاری کے لئے ہدایات دی جاسکیں اور وہ لیکچروں کے لئے تیار کئے جاسکیں۔جلسوں کے اثرات سے قطع نظر صرف یہی بہت بڑا اور غیر معمولی کام تھا کہ حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی سیرت پر روشنی ڈالنے والے ہزار لیکچرار تیار کر دیئے جائیں۔سوم : سیرت النبی پر تقریر کرنے کے لئے آپ نے مسلمان ہونے کی شرط اڑا دی اور فرمایا رسول کریم اللہ کے احسانات سب دنیا پر ہیں اس لئے مسلمانوں کے علاوہ وہ لوگ جن کو ابھی تک یہ توفیق تو نہیں ملی کہ وہ رسول کریم ﷺ کے اس تعلق کو محسوس کر سکیں۔جو آپ کو خداتعالی کے ساتھ تھا۔مگر وہ یہ محسوس کرتے ہیں کہ آپ نے اپنی قربانیوں سے بنی نوع انسان پر بہت احسان کئے ہیں وہ بھی اپنے آپ کو پیش کر سکتے ہیں ان کی زبانی رسول کریم ال کے احسانات کا ذکر زیادہ دلچسپ اور زیادہ پیارا معلوم ہو گا۔پس اگر غیر مسلموں میں سے بھی کوئی اپنے آپ کو اس کام کے لئے پیش کریں گے تو انہیں شکریہ کے ساتھ قبول کیا جائے گا اور ان کی اس خدمت کی قدر کی جائے گی۔چهارم : غیر مسلموں کو سیرت رسول" کے موضوع سے وابستگی کا شوق پیدا کرنے کے لئے یہ اعلان کیا گیا کہ جو غیر مسلم اصحاب ان جلسوں میں تقریریں کرنے کی تیاری کریں گے اور اپنے مضامین ارسال کریں گے ان میں سے اول دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والوں کو علی الترتیب سو پچاس اور پچیس روپے کے نقد انعامات بھی دیے جائیں گے۔پیجم : حضور کے سامنے چونکہ "میلاد النبی" کے معروف رسمی اور بے اثر اور محدود جلسوں کے مخصوص اغراض کی بجائے "سیرت النبی" کے خالص علمی اور ہمہ گیر جلسوں کا تصور تھا اس لئے آپ نے ان کے انعقاد کے لئے ۱۲ / ربیع الاول کے دن کی بجائے ( جو عموماً ولادت نبوی کی تاریخ تسلیم کی جاتی ہے) دوسرے دنوں کو زیادہ مناسب قرار دیا۔چنانچہ ۱۹۲۸ء میں آپ نے یکم محرم ۱۳۴۷ھ بمطابق ۱۲۰ جون کو یوم سیرت منانے کا اعلان کیا۔جسے شیعہ فرقہ کے مسلمانوں کی بآسانی شمولیت کے پیش نظر۱۷/ جون میں تبدیل کر دیا۔حضور نے اس عظیم الشان پروگرام کے شایان شان جماعت احمدیہ اور دوسرے مسلمانوں کو